پانچ اقسام کے کوکنگ آئل جو آپ کے دل کیلئے خطرہ ہیں
کھانا خواہ ایشیائی ہو یا انٹرنیشنل، تیل صدیوں سے کھانا پکانے میں ایک اہم جزو رہا ہے۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ کچھ تیل فائدے سے زیادہ نقصان پہنچا سکتے ہیں؟ ایسےتیل جسم میں کولیسٹرول کی سطح میں اضافہ کر کے دل کی بیماریوں کا خطرہ بڑھا سکتے ہیں۔
ماسٹر شیف پنکج بھدوریا نے باورچی خانوں میں عام طور پر استعمال ہونے والے پانچ کھانا پکانے کے تیل کے بارے میں ایک ویڈیو شیئر کی ہے،جو آپ کی صحت کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔
کیا دوران حمل ناریل کا پانی پینے سے بچے کے رنگ پر فرق پڑتا ہے؟
تیل توانائی کا ایک اچھا ذریعہ ہے. یہ کھانے کے ذائقہ اور خوشبو کو بڑھاتا ہے، صحت کے اہم فوائد پیش کرتا ہے. یہ اومیگا 3 اور اومیگا 6 کی طرح جسم کے لئے ضروری فیٹی ایسڈ بھی فراہم کرتا ہے۔ بہت سے وٹامن جیسے اے ، ڈی ، ای ، اور کے چربی میں گھلنے والے ہوتے ہیں اور انہیں جذب کرنے کے لئے تیل کی ضرورت ہوتی ہے۔ کھانا پکانے کے طریقوں جیسے فرائی کرنے یا بھوننے کے لئے بھی تیل ضروری ہے۔ یہ کھانے کے ذائقے اور ساخت کو تبدیل کرتا ہے۔ لیکن کھانا پکانے کے بعض تیل ایسےہیں ، جنہیں آپ کی صحت کابدترین دشمن سمجھا جاتا ہے۔
یہاں ایسے ہی کھانا پکانے کے پانچ تیل کا ذکر کیا جارہا ہے، جوبیماریوں کا سبب بن سکتے ہیں۔
پام آئل
ہم سب ہی اسٹریٹ فوڈز شوق سے کھاتے ہیں۔ لیکن کبھی آپ نے غور کیا ہے کہ اسٹریٹ فوڈ کا ذائقہ اتنا اچھا کیوں ہوتا ہے؟
اس کا راز اکثر پام آئل میں پوشیدہ ہوتا ہے۔ کیونکہ پام آئل میں سیچوریٹڈ چربی زیادہ ہوتی ہے۔ یہ تیل کولیسٹرول کی سطح میں اضافہ کرتا ہے، جس کی وجہ سے دل کی بیماری کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ صحت کے ماہرین فوڈاسٹریٹ سے پرہیز کرنے کا مشورہ دیتے ہیں اور گھر کے پکے ہوئے کھانوں کو ترجیح دیتے ہیں۔
ویجیٹیبل آئل
یہ اکثر مکئی کا تیل ، کینولا تیل اور پام آئل کا مرکب ہوتا ہے۔ انتہائی پروسیسڈ اور ریفائنڈ ۔ ان تیلوں میں اومیگا -6 فیٹی ایسڈ زیادہ اور اومیگا -3 کی سطح کم ہوتی ہے۔ جبکہ اومیگا 6 کم مقدار میں جسم کے لئے ضروری ہے ، زیادہ استعمال سوزش کا باعث بن سکتا ہے۔
مکئی کا تیل
مکئی کے تیل میں پولی انسیچوریٹڈ فیٹی ایسڈ (پی یو ایف اے) کی مقدار زیادہ ہوتی ہے، جو آپ کے دل کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔ اس تیل کا باقاعدگی سے استعمال آپ کی صحت کے لئے فائدہ سے زیادہ نقصان دہ ہے۔
سن فلاور آئل
مارکیٹ میں صحت مند تیل سمجھے جانے والا سن فلاورآئل اومیگا 6 فیٹی ایسڈز سے بھی بھرپور ہوتا ہے، جس کاضرورت سے زیادہ استعمال جسم میں سوزش کا باعث بن سکتا ہے، جو صحت کے لیے مفید نہیں ہے۔
چاول کے چوکر کا تیل
چاول کے چوکر کے تیل کو مارکیٹ میں ایک صحت مند آپشن کے طور پر فروغ دیا جاتا ہے، مگر اس میں اومیگا 6 فیٹی ایسڈ کی وافرمقدار ہوتی ہے۔ یہ ایک انتہائی صاف اور پروسیس شدہ شے ہے اور اس تیل کو پروسیس کرنے کے لئے ہیکسین نامی کیمیکل استعمال کیا جاتا ہے۔
Comments are closed on this story.