Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر حمزہ شیراز نے ایک اور کارنامہ انجام دے دیا

ٹائلر ڈینی حمزہ شیراز کے تابڑ توڑ حملوں کے سامنے بے بس نظر آئے
شائع 23 ستمبر 2024 09:40am

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر حمزہ شیراز نے ایک اور کارنامہ انجام دیتے ہوئے مڈل ویٹ یورپین باکسنگ ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

لندن کے ویمبلے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے مڈل ویٹ یورپین باکسنگ کے فائنل میچ میں حمزہ شیراز نے برطانوی باکسر ٹائلر ڈینی کو شکست دے کر ان کی مسلسل جیت کا سلسلہ ختم کر دیا، حمزہ شیراز نے پہلے اور دوسرے راﺅنڈ میں ٹائلر ڈینی کو ناک آﺅٹ کیا۔

ٹائلر ڈینی حمزہ شیراز کے تابڑ توڑ حملوں کے سامنے بے بس نظر آئے، پاکستانی نژاد برطانوی باکسر حمزہ شیراز نے ٹائٹل جیت کر ڈبلیو بی سی سلور اور کامن ویلتھ بیلٹ بھی حاصل کیے۔

ویمبلے اسٹیڈیم میں 96 ہزار تماشائیوں نے فائٹ دیکھی جبکہ ویمبلے ایرینا اسٹیڈیم دل دل پاکستان کے نعروں سے گونج اٹھا۔

حمزہ شیراز کی فتح پر پاکستانیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، اس موقع پر حمزہ شیراز نے ہمت افزائی کے لیے آنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جیت کیلئے ساتھ دینے پر اپنی پوری ٹیم کا شکر گزار ہوں۔

boxing

HAMZA SHEERAZ

British boxer of Pakistani origin

boxer hamza shiraz

hamzah sheeraz boxer

Middleweight European Boxing

british BOXER KNOCKED OUT