Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

فلم ’مائی نیم از خان‘ کے اداکارسنگین حادثے کا شکار

اداکارممبئی کے ایک اسپتال میں آئی سی یو میں زیرعلاج ہیں
شائع 23 ستمبر 2024 08:43am

بالی ووڈ اسٹار ’مائی نیم از خان‘ کے اداکار پروین دباس سنگین کار ایکسیڈنٹ میں شدید زخمی ہوگئے۔ اسوقت وہ ممبئی کے ایک اسپتال میں آئی سی یو میں زیرعلاج ہیں۔

بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق اداکار ایک ٹریفک حادثے کا شکار ہوئے۔ جس کے بعد انہیں فوری طبی امداد دی گئی۔

عالیہ بھٹ کس مرض میں مبتلا ہیں؟ اداکارہ کا انکشاف

رپورٹس کے مطابق، ایک قریبی ذریعہ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں نے ان کے تمام ضروری ٹیسٹ مکمل کرلیے ہیں۔ پروین دباس کی اہلیہ اور اداکارہ پریٹی جھنگیانی، ان کے ساتھ اسپتال میں موجود ہیں۔

پروین دباس نے کئی طرح کی انڈین موویز میں کام کیا ہے، جن میں ’مائی نیم از خان‘اور ’راگنی ایم ایم ایس‘ جیسی فلمیں شامل ہیں۔ انہوں نے ویب سیریز ،’میڈ ان ہیون‘ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔ ان کی کامیاب کامیڈی فلم’خوسلاکا گھوسلا’ میں شاندار پرفارمنس نے ان کی پہچان بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

اداکار پروین دباس کی شادی اداکارہ پریتی جھنگائی سے ہوئی ہے اوران کے دو بچے ہیں۔

Celebrities

Bollywood

entertainment

lifestyle