Aaj News

پیر, ستمبر 23, 2024  
18 Rabi ul Awal 1446  

نکوٹین سے بھرپور روزمرہ کھائے جانے والے کھانے

عمومی طور پر کھانوں میں نکوٹین کی مقدار بہت کم ہوتی ہے تاہم اس سے فرق ضرور پڑتا ہے۔
شائع 23 ستمبر 2024 12:33am

نکوٹین ایک طاقتور کیمیائی مادہ ہے جو سگریٹ کو زیادہ پُرلطف بنانے کے لیے استعمال ہوتا ہے تاہم آپ کو یہ جان کر بہت حیرت ہوگی کہ ہم روزانہ جو سبزیاں اور پھل وغیرہ کھاتے ہیں اُن میں بھی نکوٹین پایا جاتا ہے۔

ماہرین کہتے ہیں کہ سبزیوں اور دیگر اشیائے خور و نوش میں نکوٹین کا تناسب برائے نام ہوتا ہے۔ سبزیوں اور کھانے پینے کی دیگر اشیا میں پائے جانے والے نکوٹین کے اثرات بھی بہت مختلف ہوتے ہیں۔

’ناردرر‘ سے تعلق رکھنے والے ایکسپرٹ مارکس لینڈ بینڈ کا کہنا ہے کہ کھانے پینے کی چند اشیا میں محض چند مائیکرو گرام نکوٹین ہوتا ہے۔ بہر کیف، نکوٹین ہوتا ضرور ہے اور ذائقے یا غذائیت پر بھی اثر انداز ہوتا ہے۔

ماہرین کہتے ہیں کہ کھانے پینے کی اشیا میں نکوٹین کا تناسب چاہے محض برائے نام ہو تاہم لوگوں کو معلوم ضرور ہونا چاہیے کہ نکوٹین ہوتا کیا ہے اور یہ کس طور کسی بھی چیز کی تاثیر کو تبدیل کرتا ہے۔

پی آئی ایم سائنس کا تخمینہ کہ لوگ بالعموم روزانہ جو کچھ کھاتے ہیں اُس کے نتیجے میں اُن کے جسم میں چند مائیکرو گرام نکوٹین ضرور داخل ہوتا ہے۔

nicotine

FOOD ITEMS

DAILY USAGE

MINOR IMPACT