Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایف بی آر نے میرے مرحوم والد کو ٹیکس نوٹس بھیج دیا، عمر ایوب

کم از کم مرحومین کو تو سکون سے رہنے دو، عمر ایوب
شائع 22 ستمبر 2024 09:12pm

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی کارکردگی پر سوال اٹھا دیا ہے۔

عمر ایوب نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ پر جاری ایک پیغام میں کہا کہ ’ہمارے فیڈرل بیورو آف ریونیو کی قابلیت تو دیکھیں، ایف بی آر نے میرے مرحوم والد کو ٹیکس نوٹس بھیج دیا‘۔

عمر ایوب نے بتایا کہ ’میرے والد کا گزشتہ برس انتقال ہوا تھا‘۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید لکھا، ’او بھائی جان، جناب چیئرمین نیب اور آپ کے نکمے افسران کی ٹیم! کم از کم مرحومین کو تو سکون سے رہنے دو، کوئی شرم، کوئی حیا!‘۔

Omar Ayub Khan

FEDERAL BOARD OF REVENUE (FBR)