Aaj News

اتوار, ستمبر 22, 2024  
18 Rabi ul Awal 1446  

شکاری وہیل کا سمندر میں گھومتے شخص کو ’قوس قزح‘ کا نایاب تحفہ

عرفِ عام میں کلر وھیل کہانے والی وائلڈ اورگا نے سان ڈیاگو کے پانیوں میں یہ دل کش نظارہ بخشا۔
شائع 22 ستمبر 2024 08:02pm

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے ایک شخص نے وہ لمحہ ویڈیو کے ذریعے محفوظ کرلیا جب سمندر میں ایک قاتل وھیل نے اُسے قوسِ قزح کا تحفہ دیا۔

وھیلز عام طور پر بہت پُرسکون مزاج کی حامل ہوتی ہیں۔ وہ جب کسی جہاز یا کشتی کے نزدیک آتی ہیں تو اپنے دوستانہ مزاج کا مظاہرہ کرنے کے لیے گہرا سانس لے کر پانی کی اچھی خاصی مقدار اُڑاتی ہیں۔ یہ منظر انتہائی دیدہ زیب ہوتا ہے۔

وائلڈ اورکا نامی یہ وھیل عرفِ عام میں کِلر وھیل کہلاتی ہے۔ ڈومینک بایاگِنی نے کِلر وھیل کی ناک سے بلند ہونے والے پانی سے بننے والی قوسِ قزح کا خوبصورت منظر اپنے کیمرے میں محفوظ کرکے انسٹا گرام پر اپ لوڈ کیا ہے۔ اس ویڈیو کو 20 لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔

ڈومینک بایاگنی وائلڈ لائف فوٹوگرافر اور وھیل واچر ہے۔ اُس کا کہنا تھا کہ وھیل بجائے خود کم دل کش نظارہ نہ تھی۔ اس پر قوسِ قزح کا تحفہ۔ یہ تو کمال ہی ہوگیا۔ یہ نظارہ اُس نے سان ڈیاگو کے پانیوں میں فلم بند کیا۔

WILD ORCA AKA KILLER WHALE

SAN DIEGO WATERS

RAINBOW

DOMENIC BIAGINI

INSTRAGRAM POST