Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان سے متعلق یروشلم پوسٹ کے آرٹیکل پر پی ٹی آئی کا بیان آگیا

نواز شریف نے تو بھارتی شہریوں کو اپنے پاس نوکری دی تھی، بیرسٹر سیف
شائع 22 ستمبر 2024 07:15pm

عمران خان سے متعلق یروشلم پوسٹ کے آرٹیکل پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا بھی مؤقف سامنے آگیا ہے، خیبرپختونخوا کے وزیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے اسرائیل کے حوالے سے کوئی نرم بات نہیں کی، مختلف آراء کو بانی پی ٹی آئی سے جوڑا جارہا ہے۔

اسرائیلی اخبار یروشلم پوسٹ کے آرٹیکل میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کو اسرائیل کا حمایتی قرار دیا گیا ہے اور پاکستان کی موجودہ قیادت کو تبدیل کرنے کی بات کی گئی ہے۔

عمران خان پر اسرائیلی اخبار میں آرٹیکل، تحریک تحفظ آئین پاکستان کا مؤقف آگیا

بیرسٹر سیف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کل لاہور میں پی ٹی آئی کا کامیاب جلسہ ہوا، تمام تر کوششوں کے باوجود کامیاب جلسے پر ان کے اوسان خطا ہوگئے ہیں۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کبھی اسرائیل کو تسلیم کرنے کی بات نہیں کی، ہم فلسطینیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ گولڈ اسمتھ سے بانی پی ٹی آئی کا رشتہ سب کو معلوم ہے، بھارت کے وزیراعظم نے نواز شریف کے گھر کی شادی میں شرکت کی، نواز شریف نے تو بھارتی شہریوں کو اپنے پاس نوکری دی تھی۔

صنم جاوید کے گرفتار والد جاوید اقبال خان گھر واپس آگئے

بیرسٹر سیف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے لندن انتخابات میں کوئی مہم نہیں چلائی۔

imran khan

Barrister Muhammad Ali Saif

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

Jerusalem Post Article