Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان پر اسرائیلی اخبار میں آرٹیکل، تحریک تحفظ آئین پاکستان کا مؤقف آگیا

ہر میدان میں ناکامی کے بعد اب اسرائیل کے اخبارات کو استعمال کیا جارہا ہے،، ترجمان تحریک تحفظ آئین پاکستان
شائع 22 ستمبر 2024 05:50pm

حکومت مخالف اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے ترجمان اخونزادہ حسین یوسفزئی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کے حوالے سے یروشلم پوسٹ میں لکھے گئے آرٹیکل کو پروپیگنڈا قرار دے دیا ہے۔

اخونزادہ حسین یوسفزئی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے بارے میں آرٹیکل لکھنے والا اسرائیلی اخبار پروپیگنڈا کے طور پر مشہور ہے، اس اخبار کو استعمال کرکے اسرائیل کا بانی پی ٹی آئی کو حکومت دلانا مذاق ہے۔

صیہونی لابی بانی پی ٹی آئی کودوبارہ مسلط کرنے کی کوشش میں ہے، احسن اقبال

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اس وقت عالم اسلام کے سب سے بڑے رہنماؤں میں سے ایک ہیں، فلسطین پر بانی کا مؤقف ایک چٹان کی طرح مضبوط ہے، وہ اسرائیل کے ساتھ کسی تعلق کے حامی نہیں۔

اخونزادہ حسین یوسفزئی نے کہا کہ بدقسمتی سے اسٹیبلشمنٹ کی پروردہ حکومت کیلئے عوامی پذیرائی نہ ہونے کے برابر ہے، ہر میدان میں ناکامی کے بعد اب اسرائیل کے اخبارات کو استعمال کیا جارہا ہے، حکومت اور قوم کے درمیان فاصلے بڑھتے جا رہے ہیں۔

imran khan

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

Jerusalem Post Article

Tehreek Tahafuz e Aain e Pakistan