Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

زکربرگ کی جان سینا کے ساتھ ہاتھا پائی، ویڈیو وائرل

رے بین اسمارٹ گلاسز کے ایڈ میں میتھیو وان اور بینسن بون نے بھی کام کیا ہے۔
اپ ڈیٹ 22 ستمبر 2024 06:55pm

سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک کے پیرنٹ ادارے میٹا کے سربراہ مارک زکربرگ کی جان سینا سے ہاتھا پائی کے مناظر وائرل ہوئے ہیں۔ یہ مناظر دراصل ری بین اسمارٹ گلاسز کے اشتہار کی شوٹنگ کے ہیں۔

اس ہائی پروفائل اشتہار میں مارک زکربرگ اور جان سینا کے ساتھ بینسن بون اور میتھیو وان نے بھی حصہ لیا ہے۔

اشتہار میں وہ مناظر پیش کیے گئے ہیں جو اسمارٹ گلاسز نے ریکارڈ کیے ہیں۔ میٹا نے رے بین کی پیرنٹ کمپنی ایزیلور لگزوٹیکا سے اپنی پارٹنرشپ کی تجدید کی ہے۔ اس کا مقصد فیشنیبل آئی ویئر میں جدید ترین ٹیکنالوجی کو سمونا ہے۔

جان سینا ایکٹر، بینسن بون گلوکار اور میتھیو وان فلم میکر ہیں۔ یہ اشتہار اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ جدید ترین اسمارٹ گلاسز کس حد تک جاسکتے ہیں اور ہم جو کچھ دیکھتے ہیں اُسے کس طرح ریکارڈ کرنے میں کامیاب رہتے ہیں۔

2019 میں میٹا اور ایزیلور لگزوٹیکا نے رے بین اسمارٹ گلاسز کے دو ورژنز کی لانچنگ کے لیے اشتراکِ عمل کیا تھا۔ اِن دو بڑے اداروں کے درمیان اشتراکِ عمل کا اعلیٰ درجے کے کاروبار کی دنیا میں خیر مقدم کیا گیا تھا۔

مارک زکربرگ کا کہنا ہے کہ ہم اسمارٹ گلاسز کو جدید ترین ٹیکنالوجی سے مزین کرنے کے ساتھ ساتھ زیادہ سے زیادہ اسٹائلش بنانا چاہتے ہیں۔

Mark Zuckerberg

JOHN CENA

MATHEW VAUGHN

BENSON BOONE

RAY BAN SMART GLASSES