Aaj News

پیر, نومبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

نصرت فتح علی خان کا ’گمشدہ البم‘ یوٹیوب پر ریلیز کردیا گیا

برطانوی موسیقار نے کھوئی ہوئی ریکارڈنگز جاری کردیں
شائع 22 ستمبر 2024 05:32pm

پاکستان کے لیجنڈری قوال اور موسیقار نصرت فتح علی خان کا ایک گمشدہ البم ”چین آف لائٹ“ یوٹیوب پر ریلیز کر دیا گیا ہے۔

چین آف لائٹ“ دراصل نصرت فتح علی خان اور ان کی قوال پارٹی کی اس سے پہلے کبھی نہ سنی گئی ریکارڈنگز کا مجموعہ ہے، جو 1990 میں ریئل ورلڈ اسٹوڈیوز میں ریکارڈ کی گئی تھیں۔

اس مجموعے کے اصل اینالاگ ٹیپس کو احتیاط سے بحال کیا گیا ہے۔

اس البم میں کلاسک ”یا اللہ یا رحمان“ کے ساتھ ساتھ ’یا غوث یا میراں“ کی معروف پرفارمنس بھی شامل ہے۔

برٹش کونسل نےالبم کی لانچنگ تقریبات اسلام آباد، لاہور، کراچی، مانچسٹر، برمنگھم، لندن اور پیرس میں منعقدہ کروا کر اس منصوبے کی حمایت کی۔

یہ پروجیکٹ پاکستان میں قائم ”سائینا بشیر اسٹوڈیوز“ کے اشتراک سے جاری کیا گیا ہے، جو نصرت فتح علی خان کی ”استاد“ نامی ایک دستاویزی فلم پر بھی کام کر رہے ہیں۔ ”استاد“ دستاویزی فلم 2025 کے آخر میں ریلیز ہونے والی ہے۔

مرحوم نصرت فتح علی خان کو عالمی سطح پر موسیقی کی تاریخ کی عظیم ترین آوازوں میں سے ایک کے طور پر پہچانا جاتا ہے اور انہوں نے قوالی اور صوفی موسیقی کی روایت کو مغربی دنیا تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

بولی وڈ نے نصرت فتح علی خان کا مشہور گانا ایک بار پھر برباد کردیا

اپنی زندگی میں، انہوں نے بہت سے مغربی موسیقاروں کے ساتھ تعاون کیا، جن میں پیٹر گیبریل، مرکزی گلوکار، پرائمری گیت نگار اور راک بینڈ پرل جیم کے تین گٹارسٹوں میں سے ایک ایڈی ویڈر، اور مائیکل بروک شامل ہیں۔

آج بھی ”Spotify“ پر نصرت فتح علی خان سب سے زیادہ سنے جانے والے 10 فنکاروں میں سے ایک ہیں۔

Spotify کے تجزیات کے مطابق، ان کے سننے والوں میں سے 37 فیصد کی عمر 18 سے 22 سال کے درمیان ہے۔ دوسرا بڑا طبقہ 24 فیصد کے ساتھ 23 سے 27 سال کی عمر کے افراد کا ہے، جب کہ 28 سے 34 سال کی عمر کے افراد اور 18 سال سے کم عمر کے افراد بالترتیب آڈیو اسٹریمنگ سروس پر 14 فیصد بنتے ہیں۔

Nusrat fateh ali khan

Chain of Light

Lost Album