Aaj News

اتوار, ستمبر 22, 2024  
17 Rabi ul Awal 1446  

سوات میں پولیس موبائل پر دھماکہ خیز مواد سے حملہ، ایک اہلکار دم توڑ گیا، 3 زیر علاج

پولیس نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا
اپ ڈیٹ 22 ستمبر 2024 06:01pm
علامتی تصویر
علامتی تصویر

خیبرپختونخوا کے ضلع سوات میں مالم جبہ روڈ پر پولیس موبائل پر دھماکہ خیز مواد سے حملہ کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں چار پولیس اہلکار زخمی ہوئے، تاہم، دوران علاج ایک زخمی اہلکار برہان خان دم توڑ گیا۔

پولیس موبائل پر حملہ جہان آباد کے قریب کیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق پولیس نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

راولپنڈی میں ڈاکوؤں کی پولیس پر فائرنگ، جوابی کارروائی میں ایک ڈاکو ہلاک

چار میں سے ایک اہلکار کے دم توڑنے کے بعد اب تین اہلکار سرزمین، حسین گل اور امان اللہ زیر علاج ہیں۔

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے سوات میں پولیس وین پر ہوئے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے شہید ہونے والے پولیس کانسٹیبل برہان خان کو خراج عقیدت پیش کیا۔

وزیر داخلہ نے شہید اہلکار برہان خان کے خاندان سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کرتے ہوئے زخمی اہلکاروں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی ہے۔

خیال رہے کہ ملک میں یہ آج پولیس پر ہونے والا دوسرا حملہ ہے، قبل ازیں، بلوچستان کے علاقے ژوب میں پولیس کی گاڑی پر مسلح افراد کے حملے میں انسداد دہشت گردی فورس (اے ٹی ایف) کے 3 اہلکار شہید ہوئے ہیں۔

Swat

Police Mobile

attack on police