Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

عائشہ عمر اور شائستہ لودھی مردوں کی حمایت میں سامنے آگئیں، خواتین کو مشورہ

شائستہ لودھی نے عائشہ عمر کے پروگرام میں شرکت کی جہاں دونوں کے درمیان دلچسپ گفتگو ہوئی
شائع 22 ستمبر 2024 03:25pm
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

پاکستان شوبز سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ عائشہ عمر اور سابقہ میزبان شائستہ لودھی نے مردوں کی حمایت میں پیغام جاری کیا ہے۔

مردوں کی آواز بنتے ہوئے ماڈل عائشہ عمر اور شائستہ لودھی نے خواتین کو اہم مشورہ بھی دیا۔

سابق میزبان و اداکارہ شائستہ لودھی نے عائشہ عمر کے پروگرام میں شرکت کی جہاں دونوں اداکاراؤں کے درمیان دلچسپ گفتگو ہوئی۔

عائشہ عمر اور شائستہ لودھی نے خواتین کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بعض اوقات خواتین بہت بے بس محسوس کرتی ہیں اور وہ اپنی زندگی میں ہونے والے حالت کا ذمہ دار اپنے مردوں کو ٹھہراتی ہیں کیونکہ وہ ان پر منحصر کرتی ہیں۔

اسی حوالے سے شائستہ لودھی نے اپنے والد کے بارے میں ایک قصہ شئیر کرتے ہوئے کہا کہ میری والدہ آج تک میرے والد کو قصور وار ٹھہراتی رہی ہیں کہ میری زندگی اگر خراب ہوئی ہے تو تمہاری وجہ سے ہوئی جبکہ میرا ماننا ہے کہ ایسا بالکل نہیں ہے، انہیں سیکھایا ہی مردوں پر الزام دینا گیا ہے۔

شائستہ لودھی کی بات پر عائشہ عمر نے بھی اپنے اہلخانہ سے متعلق کہا کہ بڑا خاندان ہونے کے باعث والدہ کے ساتھ پیش آنے والے حالات پر وہ آج تک والد کو قصور وار سمجھتی ہیں۔

عائشہ عمر اور شائستہ لودھی نے اس معاملے پر خواتین کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی زندگی میں مردوں پر الزام تراشی بند کریں، اپنے مستقبل کی بہتری کے لیے خود کام کریں اور اپنے فیصلے خود کریں۔

ayesha omar

Shaista Lodhi