Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عائزہ خان نے کس بالی ووڈ اداکارہ سے متاثر ہوکر شوبز میں قدم رکھا؟

عائزہ نے بالی ووڈ اداکارہ کی طرح لپ سنک کرتے ہوئے ویڈیو بھی شئیر کی
شائع 22 ستمبر 2024 01:36pm
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مشہور اداکارہ عائزہ خان نے بالی ووڈ کی مقبول اداکارہ سے متاثر ہوکر شوبز کی دنیا میں آنے سے متعلق انکشاف کیا ہے۔

عائزہ خان اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر متحرک رہتی ہیں اور ان کے مداح اداکارہ کو آن اسکرین دیکھنا بہت پسند کرتے ہیں۔

اداکارہ عائزہ خان مختلف پروگراموں میں بھی بطور مہمان خصوصی شرکت کرتی ہیں جہاں وہ اپنے کیریئر اور نجی زندگی سے متعلق گفتگو کرتی ہیں۔

حال ہی میں عائزہ خان نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر اپنی نئی ویڈیو پوسٹ کی جس میں انہوں نے بالی ووڈ کی بیبو کرینہ کپور جیسا انداز اپنا کر اُن کے فلمی ڈائیلاگز دہرائے۔

مذکورہ ویڈیو میں عائزہ خان نے بالی ووڈ فلم ’کبھی خوشی کبھی غم‘ سے کرینہ کپور کے مشہور ڈائیلاگز پر لِپ سنک کرتے ہوئے انہیں کے انداز میں اداکاری کی۔

اداکارہ نے ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے اپنے مداحوں سے پوچھا کہ کیا آپ کو معلوم ہے کہ میں نے کرینہ کپور کو دیکھ کر ہی اداکاری کا آغاز کیا تھا؟

اُنہوں نے سوالیہ انداز میں کہا کہ کیا آپ کو اندازہ ہے کہ میں نے کرینہ کپور کی ’جب وی میٹ‘ فلم کتنی بار دیکھی ہے؟

عائزہ خان کی اس ویڈیو پر مداحوں کی جانب سے بھرپور تعریف کی گئی۔

Bollywood

Kareena Kapoor

showbiz

Ayeza khan