Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

تونسہ سے نایاب نسل کا 10 کروڑ روپے سے زائد مالیت کا عقاب برآمد

خفیہ اطلاع پر محکمہ جنگلی حیات کی پولیس کے ہمراہ تونسہ میں کارروائی، ملزم گرفتار
شائع 22 ستمبر 2024 01:25pm

نایاب جنگلی جانوروں اور پرندوں کے غیرقانونی کاروبار اور اسمگلنگ کے خلاف پنجاب حکومت کا کریک ڈاون جاری ہے۔

محکمہ جنگلی حیات نے تونسہ کے علاقہ میں کارروائی کے دوران نایاب نسل کا عقاب برآمد کرلیا، عالمی مارکیٹ میں قیمت 10 کروڑ روپے سے زائد ہے۔

پنجاب وائلڈلائف حکام کے مطابق خفیہ اطلاع پر محکمہ تحفظ جنگلی حیات اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرکے نایاب عقاب برآمد کیا جبکہ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

وائلڈ لائف حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نایاب پرندوں کو بیرون ملک اسمگل کرنے کے دھندے میں ملوث ہے، برآمد کیا جانے والا نایاب عقاب جسمانی طور پر صحت مند ہے اور عالمی مارکیٹ میں اس کی قیمت 36 ہزار ڈالر سے زائد ہے، برآمد ہونے والے عقاب کو ٹریکر کے ساتھ دوبارہ آزاد کیا جائے گا۔

پنجاب کی سینئروزیر مریم اورنگزیب نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی طرف سے محکمے کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ پرندے ماحولیاتی توازن برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، اب تک متعدد نایاب جنگلی جانور اور پرندے برآمد کرکے چڑیا گھر منتقل کیے جاچکے ہیں، متعددجانوروں اور پرندوں کا علاج کراکے اُن کی جان بچالی گئی۔

lahore

Punjab police

Eagle

tonsa sharif

rare generation

Eagle export

rare generation eagle