لبنان میں اسرائیلی حملوں سے ہلاکتوں کی تعداد 31 ہوگئی
لبنان کے دارالحکومت بیروت اور جنوبی لبنان میں گزشتہ روز اسرائیلی فوج کے فضائی حملوں میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 31 ہوگئی ہے۔ اس سے قبل پیجر اور واکی ٹاکی دھماکوں میں 37 افراد جاں بحق اور تین ہزار سے زائد زخمی ہوئے تھے۔
حزب اللہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اُس کے 16 ارکان اسرائیلی فوج کے حملوں میں جاں بحق ہوئے ہیں۔ حزب اللہ نے اپنے ٹاپ کمانڈر ابراہیم عقیل کی شہادت کی بھی تصدیق کردی ہے۔
دریں اثنا اقوامِ متحدہ نے ایک بار پھر مشرقِ وسطیٰ میں جاری لڑائی کے فریقین سے اپیل کی ہے کہ تشدد کا سلسلہ ختم کردیا جائے۔
ایک بیان میں اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ کی صورتِ حال انتہائی کشیدہ ہے۔ ایسے میں لازم ہے کہ زیادہ سے زیادہ ضبط و تحمل سے کام لیا جائے۔
اسرائیل نے جمعہ کی صبح لبنان کے دارالحکومت بیروت کے نواح میں ایک عمارت کو نشانہ بنایا تھا جس میں حزب اللہ کا ٹاپ کمانڈر ابراہیم عقیل بھی موجود تھا۔ اس حملے میں وہ شہید ہوگیا۔
اسرائیلی فوج نے گزشتہ روز جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے 100 سے زیادہ لوڈیڈ راکٹ لانچرز کو تباہ کردیا تھا۔ اِن میں ایک ہزار سے زیادہ بیرل لگے ہوئے تھے۔ ۔۔۔۔۔
Comments are closed on this story.