Aaj News

اتوار, جنوری 05, 2025  
05 Rajab 1446  

کنسرٹ کے دوران مداح نے بھارتی گلوکار کو موبائل فون دے مارا، ویڈیو وائرل

گلوبل سپر اسٹار کی شائستگی کے مظاہرے نے کروڑوں مداحوں کے دل جیت لئے
شائع 21 ستمبر 2024 08:49pm

گلوبل سپر اسٹار دلجیت دوسانجھ نے پیرس میں ہونے والے دلومیناتی کانسرٹ میں شاندار پرفارمنس دے رہے تھے کہ اچانک منظر عام پر آنے والی ایک ویڈیو نے تہلکہ مچادیا۔

انسٹاگرام پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں گلوکار کو پیرس کانسرٹ میں اپنی دھن میں گانا گاتے ہوئے لیکن اچانک ایک مداح نے نے دلجیت کے ساتھ سیلفی لینے کی غرض سے اپنا موبائل فون ہی اٹھا کر اسٹیج پر پھینک دیا۔

گانا گاتے اور کراؤڈ کو محضوض کرتے دلجیت دوسانجھ کی پرفارمنس کے دوران موبائل فون جیسے ہی اسٹیج پر پہنچا تو گلوبل سپر اسٹار کچھ لمحوں کیلئے سہم گئے کہ ان پر کیا پھینکا گیا ہے۔

تاہم جب انہوں نے دیکھا کہ کسی فین نے اپنا قیمتی موبائل فون اسٹیج پر پھیکنا ہے اور وہ ٹوٹ چکا ہے تو دلجیت کو فون اٹھا کر مداح کے نقصان پر پریشان ہوتے ہوئے دیکھا گیا۔

اس موقع پر غصے سے رد عمل ظاہر کرنے کے بجائے دلجیت دوسانجھ کی جانب سے کیے جانے والے شائستگی کے مظاہرے نے کروڑوں مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کے دلوں میں گھر کرلیے۔

دلجیت دوسانجھ نے اسٹیج پر پھینکے گئے فون کو اٹھاتے ہوئے، اپنی ٹریڈ مارک مسکراہٹ کو لبوں پر سجایا اور فون مداح کو واپس کرتےہوئے کہ ’اپنا فون محفوظ رکھو، پاجی میں بھی تم سے بہت پیار کرتا ہوں لیکن میرے بھائی یہ فین مومنٹ دکھانے کا صحیح طریقہ بالکل بھی نہیں ہے، آپ وعدہ کریں کے ایسا کبھی دوبارہ نہیں کریں گے‘۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلجیت مداح کے مہنگے آئی فون کے ٹوٹنے پر افسردہ بھی ہورہے ہیں اور اس موقع پر سخاوت کے مظاہرے کرتے ہوئے دلجیت دوسانجھ نے سیلفی کی ریکوئسٹ کرنے والے مداح کو اپنی جیکٹ اتار کر تحفہ کے طور پر پیش کردی جس پر مداح کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہیں رہا۔

اپنی جیکٹ اتار کر مداح کی جانب پھینکتے ہوئے دلجیت مداح کو تنبیہ بھی کرتے نظر آرہے ہیں کہ ’ آئندہ کبھی کسی بھی گلوکار کے ساتھ ایسا نہیں کرنا، یہ ٹھیک بات نہیں ہے’ جس پر مداح نے ان سے وعدہ بھی کیا۔

PARIS

CONCERTS SECURITY

Daljeet Singh Dosanjh