Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

چھوٹے کپڑے پہننے والی عورتوں کے شوہروں پر سابق بالی ووڈ اداکارہ سیخ پا

آپ اس پر فخر محسوس کرتے ہیں، اور آپ کہتے ہیں کہ میری بیوی بہت ہاٹ لگ رہی ہے۔
شائع 21 ستمبر 2024 08:09pm

چھوٹے کپڑے پہننے والی عورتوں کے شوہروں پر سابق اداکارہ ثنا خان نے کھل کر بات کی ثنا خان نے فیشن ایبل شارٹ ڈریس پہننے والی فیشنسٹا سے لے کر سلوار قمیض پہننے والی ایک سادہ لڑکی تک کے اپنے سفر کو بیان کیا۔

فلم اور ٹی وی انڈسٹری سے دور ثنا خان حال ہی میں روبینہ دلیک کے پوڈ کاسٹ ’کسی نے بتایا نہیں‘ پر نظر آئیں اور مذہب کے راستے پر چلنے کی وجہ اور نئی تبدیلی کے بارے میں گفتگو کی۔ اس کے ساتھ انہوں نے کپڑے پہننے کے انداز میں تبدیلی کے بارے میں بھی بات کی۔

ایک اوربھارتی اداکارہ اسلام کی خاطر ثنا خان کے نقش قدم پر

انہوں نے بتایا کہ انڈسٹری میں کچھ وقت گزارنے کے بعد انہوں نے مذہب کی طرف کیوں رخ کیا۔ روبینہ کے ساتھ بات چیت کے دوران ثنا خان نے ان شوہروں کے بارے میں بات کی جو گھر سے باہر نکلتے وقت اپنی بیویوں کے ریویلنگ آوٹ فٹ پہننے پر فخر محسوس کرتے ہیں۔

ثنا خان کا کہنا تھا کہ کئی بار جب میں ایسے مردوں کو دیکھتی ہوں تو مجھے عجیب لگتا ہے کہ تم کیسے اپنی بیوی کو ایسے لباس پہن کر باہر لے جاتے ہو؟ مردوں کو اپنے ساتھی کے کپڑوں کے انتخاب کے حوالے سے عزت نفس کا احساس ہونا چاہئے۔

ثنا خان نے کہا کہ اور آپ اس پر فخر محسوس کرتے ہیں، اور آپ کہتے ہیں کہ میری بیوی بہت ہاٹ لگ رہی ہے ، اور یہاں تک کہ ایک لڑکا آپ کی بیوی سے کہہ رہا ہے کہ وہ بہت ہاٹ لگ رہی ہے، خاص طور پر جب اس نے شارٹ ڈریس پہن رکھے ہوں۔ اور آپ کو اس پر فخر ہے؟

ثنا خان نے انڈسٹری چھوڑنے پر کہا کہ آپ جانتے ہیں، 2019، وہ وقت تھا جب میں جانتی تھی کہ میں اس سب کو الوداع کہنے جا رہی ہوں۔ یہ وہ وقت تھا جب میں اپنی زندگی میں سوشل میڈیا کے حوالے سے کچھ برا کر رہی تھی۔

ثنا خان اور مفتی انس نے مداحوں کو خوشخبری سنادی

میں سوچتی تھی کہ لوگ میرے سوشل میڈیا پر کیا دیکھ رہے ہیں ، میں اصل زندگی میں وہ شخصیت نہیں ہوں۔ میں کچھ خاص طرح کے کپڑے پہنتی تھی اور ڈانس کرتی تھی ، مجھے لگتا تھا کہ میں نوجوانوں کو گمراہ کررہی ہوں۔

ثنا خان نے 2020 میں ٹی وی اور فلم انڈسٹری کو الوداع کہہ دیا اور اسلام کے مطابق اپنے روزمرہ کے معمولات زندگی گزارنے لگیں۔ انہوں نے گجرات کے ایک تاجر مفتی انس سعید سے شادی کی اور گزشتہ سال بیٹے طارق جمیل کو جنم دیا۔ ثنا اپنے خاندان کے ساتھ خوش ہیں۔

Bollywood actor