Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بلاول بھٹو زرداری 36 برس کے ہوگئے، بلاول ہاؤس میں کیک بھی کاٹا

بلاول بھٹو کو نثار کھوڑو، وقار مہدی، عاجز دھامرا و دیگر نے مبارک باد دی
اپ ڈیٹ 22 ستمبر 2024 12:11am

پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 36 برس کے ہوگئے، سالگرہ بلاول ہاؤس میں منائی گئی۔

بلاول بھٹونے بی بی آصفہ بھٹو اور۔ فریال تالپور کے ہمراہ سالگرہ کا کیک کاٹا، سالگرہ کی تقریب میں وزیر اعلی مراد علی شاہ، سید قائم علی شاہ، ارکان اسمبلی اور سینیٹرز شریک تھے

بلاول بھٹو کو نثار کھوڑو، وقار مہدی، عاجز دھامرا و دیگر نے مبارک باد دی۔

گورنر سندھ ہاؤس میں بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کی تقریب ہوئی، قائم مقام گورنر اویس قادر شاہ نے ارکان سندھ اسمبلی کے ہمراہ سالگرہ کا کیک کاٹا، تقریب میں وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار ، پیپلز پارٹی سینیٹرز،ارکان اسمبلی شریک ہوئے۔

Bilawal Bhutto

Birthday celebration