Aaj News

ہفتہ, ستمبر 21, 2024  
17 Rabi ul Awal 1446  

مولانا فضل الرحمان آج رات کراچی پہنچیں گے

جے یوآئی سربراہ پیر صبح کراچی سے اسلام آباد روانہ ہو جائیں گے
شائع 21 ستمبر 2024 06:30pm

جے یوآئی سربراہ مولانا فضل الرحمان ایک روزہ دورے پر آج رات کراچی پہنچیں گے۔

جے یوآئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کل جامعتہ العلوم اسلامیہ بنوری ٹاؤن گرو مندر اور منظور کالونی کا دورہ کریں گے جبکہ اتوار کی رات وینچر وال امیر خسرو شہید ملت روڈ کے پروگرام میں شریک ہوں گے۔

مولانا فضل الرحمان پیر صبح کراچی سے اسلام آباد روانہ ہو جائیں گے۔