Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

سیل اور ڈسکاؤنٹ کے گمراہ کن اشتہارات، 20 برانڈز کو نوٹس جاری

کمیشن نے ڈسکاؤنٹ کے مبہم اعلانات اور سیل آفرز پر وضاحت طلب کر لیا۔
شائع 21 ستمبر 2024 06:10pm

مسابقتی کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) نے سیل اور ڈسکاؤنٹ کے گمراہ کن اشتہارات پر مختلف برانڈز کو نوٹس جاری کردیے۔

مسابقتی کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق مختلف ریٹیلز اسٹورز کی جانب سے ’سیزن کی اختتامی سیل‘ کے نام پر ڈسکاؤنٹ کے حوالے سے گمراہ کن اشتہارات اور اعلانات پر 20 مختلف برانڈز کو نوٹس جاری کردیے ہیں۔

لائف بوائے صابن بنانے والی کمپنی پر 6 کروڑ روپے جرمانہ عائد

کمیشن نے ڈسکاؤنٹ کے مبہم اعلانات اور سیل آفرز پر وضاحت طلب کرلی ہے۔

اعلامیے کے مطابق کمیشن نے راولپنڈی اور اسلام آباد کے جڑواں شہروں میں مختلف مارکیٹوں کا سروے کیا اور مشاہدہ کیا گیا کہ مختلف برانڈز نے اپنی مصنوعات کی اینڈ سیزن سیل پر30 فیصد اور 50 فیصد تک ڈسکاؤنٹ’کے اشتہارات آویزاں کر رکھے ہیں، لیکن اسٹور میں جانے پر معلوم ہوتا ہےکہ یہ سب سے زیادہ ڈسکاؤنٹ، کم مقبول پراڈکٹ پر ہے ، جب کہ مقبول پراڈکٹ پر ڈسکاؤنٹ کی پیشکش بہت ہی کم یا نہ ہونے کے برابر تھی۔

گمراہ کن اور جعلی مارکیٹنگ پر پاکستان کی 12 بیوٹی پروڈکٹس بنانے والی کمپنیوں کو نوٹسز جاری

کمیشن نے صارفین کو بھی محتاط رہنے اور ڈسکاؤنٹ سے متعلق تمام معلومات کی تصدیق کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اسلام آباد

Sales Tax