Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

مشہور آرٹسٹ منصور راہی مرحوم کی قیمتی پینٹگ کس نے چوری کی؟ مقدمہ درج

مقدمہ اسلام آباد کے تھانہ شالیمار میں درج کیا گیا
اپ ڈیٹ 22 ستمبر 2024 12:13am

مشہور آرٹسٹ منصور راہی مرحوم کی قیمتی پینٹگ چوری ہونے کے معاملے پر بیوی نے اپنے بیٹے اور اسکے ساتھیوں کے خلاف چوری کا مقدمہ درج کرا دیا۔

مرحوم مصور منصور راہی کی اہلیہ حاجرہ منصور نے اسلام آباد ک تھانہ شالیمار میں مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ میرے بیٹے دانش راہی نے دوستوں کے ساتھ ملکر ایک ارب مالیت کی پینٹگز چوری کی ہیں۔

حاجرہ منصور نے بتایا کہ دانش راہی اپنے دوست جہانگیر اور دیگر کے ہمراہ ہمارے گھر آیا اور کیمروں پر کپڑا ڈال کر چوری کی واردات کی۔

منصور راہی کی اہلیہ نے کہا کہ منصور راہی کو اس معاملے پر بہت صدمہ ہوا تھا اور اس صدمے کے باعث ہی ان کا انتقال ہوا۔