Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ملک بھر میں واٹس ایپ اور انسٹاگرام بند ہونے کی شکایات

زونگ اور پی ٹی سی ایل کی جانب سے فراہم کردہ انٹرنیٹ سروسز بھی بند
شائع 21 ستمبر 2024 04:57pm

واٹس ایپ اور انسٹاگرام کے پاکستانی صارفین ہفتے کے روز ایپلی کیشن میں بندش کی شکایات کرتے نظر آئے ہیں، جبکہ زونگ اور پی ٹی سی ایل کی جانب سے فراہم کردہ انٹرنیٹ سروسز میں رکاوٹوں کی بھی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

انٹرنیٹ بندش سے باخبر رہنے والی ویب سائٹ ”ڈاؤن ڈیٹیکٹر“ (Down Detector) کے مطابق انسٹاگرام صارفین نے آج ایک گھنٹے کے دوران بندش کی تقریباً 86 اطلاعات رپورٹ کیں۔

واٹس ایپ صارفین نے صبح 10 بج کر 45 منٹ سے مسائل کی اطلاع دینا شروع کی، خاص طور پر وائس نوٹ بھیجنے میں مشکلات دیکھنے میں آئیں۔

ڈاؤن ڈیٹیکٹر نے مزید کہا کہ نیٹ ورک فراہم کرنے والے زونگ اور پی ٹی سی ایل نے بھی آج صبح سے سروسز میں خلل کی اطلاع دی ہے۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ابھی تک اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

تاہم، اگست میں، پی ٹی اے نے کہا تھا کہ ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز ”اکتوبر کے شروع“ تک سست رہنے کی توقع ہے ، کیونکہ اس وقت تک رکاوٹوں کی ذمہ دار سب میرین کیبل کی مرمت کر دی جائے گی۔

پی ٹی اے نے کہا کہ ’ملک بھر میں جاری انٹرنیٹ کی سست روی بنیادی طور پر پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر جوڑنے والی سات بین الاقوامی سب میرین کیبلز میں سے دو (SMW4, AAE-1) میں خرابی کی وجہ سے ہے۔‘

ٹیلی کام اتھارٹی نے مزید کہا کہ ’SMW-4 سب میرین کیبل میں خرابی اکتوبر 2024 کے اوائل تک ٹھیک ہونے کا امکان ہے، جبکہ سب میرین کیبل AAE-1 کی مرمت کر دی گئی ہے جس سے انٹرنیٹ کی سہولت بہتر ہو سکتی ہے۔‘

WhatsApp

Instagram

ptcl

Down Detector

Zong