Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

ماڈل مشک کلیم کے ہاں بیٹی کی ولادت

اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پربیٹی کی پیدائش کی خبر شیئرکی
شائع 21 ستمبر 2024 04:29pm

پاکستان کی سُپرماڈل مشک کلیم کے ہاں بیٹی کی ولادت ہوئی ہے۔

مشک کلیم نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پراپنی بیٹی کی پیدائش کی خبر شیئر کی۔

مشک کلیم نے انسٹاگرام پر ایک تصویر پوسٹ کی جس میں مشک کلیم، اُن کے شوہر اور نومولود بیٹی کا ہاتھ دیکھا جاسکتا ہے۔

ندا یاسر نے رابعہ انعم سے متعلق بیان پر وضاحت پیش کردی

انہوں نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ اُن کےگھراسی ماہ 13 ستمبر کو بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

مشک کلیم نے اپنی بیٹی کا نام ’عاریہ ضیاء‘رکھا ہے۔

شوبز، فیشن انڈسٹری سے وابستہ شخصیات اورسوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مشک کلیم کو بیٹی کی پیدائش پرمبارکباد کے پیغامات دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

یاد رہے کہ مشک کلیم 2021 میں اپنے دیرینہ دوست اور فیشن انڈسٹری سے وابستہ نادر ضیاء کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔

Celebrities

entertainment

lifestyle