مسافر طیارے کتنے ہزار فٹ کی اونچائی تک پرواز کرسکتے ہیں؟
مسافر طیارہ جب آسمان کی بلندی پر پہنچتا ہے تو فضائی منظر انتہائی دلفریب نظر آتا ہے۔
اس بات کا علم مسافروں کو شاید ہی ہوتا ہو کہ جس طیارے میں وہ سوار ہیں وہ کتنی بلندی پر پرواز رہا ہے، کیونکہ اس دوران وہ فضائی سفر سے لطف اندوز ہو رہے ہوتے ہیں۔
لیکن کیا آپ نے جہاز میں سفر کے دوران کبھی سوچا ہے کہ جہاز کتنی بلندی تک اڑ سکتا ہے؟
رپورٹس کے مطابق بوئنگ سے لے کر ائیربس تک کے مختلف ماڈلز 41 ہزار سے 43 ہزار فٹ کی اونچائی پر اڑان بھر سکتے ہیں لیکن عام طور پر وہ ہوا میں 30 ہزار سے 35 ہزار فٹ کی بلندی پر ہی پرواز کرتے ہیں۔
جیٹ طیاروں کا ذکر کریں تو اکثر طیاروں کی اڑان کی حد 51 ہزار فٹ تک ہوتی ہے لیکن وہ 45 ہزار فٹ کی بلندی تک جاسکتے ہیں۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ جہاز کی بلندی اس کے ہوائی راستے پر بھی منحصر کرتی ہے، جیسا کہ مختصر فاصلے کی پروازیں 25 سے 35 ہزار فٹ کی بلندی تک ہوتی ہیں جب کہ طویل فاصلے کی پروازیں 35 سے 40 ہزار فٹ کا سفر طے کرتی ہیں۔
جہاز جتنی بلندی پر جاتا ہے ہوا کا دباؤ اتنا ہی کم ہوتا جاتا ہے جس کی وجہ سے سفر جلدی طے ہوتا ہے اور ایندھن کا استعمال بھی کم ہوجاتا ہے۔
Comments are closed on this story.