Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وہاب ریاض نے شعیب اختر اور کترینہ کے رشتے کا بھانڈا پھوڑ دیا

شعیب اخترکرکٹ اسٹارز میں سے سب سے زیادہ اشتعال انگیز باتیں کہتے ہیں
شائع 21 ستمبر 2024 04:02pm

پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کر کٹر وہاب ریاض، پی سی بی میں کئی سینئر عہدوں پرفائز رہ چکے ہیں۔ وہ وزیر کھیل بھی رہ چکے ہیں۔

وہاب ریاض گذشتہ دنوں ایک شو میں مہمان تھے، جہاں انہوں نے اپنے کیریئر، ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ دوستی اور پی سی بی میں اپنے حالیہ دور کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے ڈریسنگ روم کی کچھ مضحکہ خیز کہانیاں بھی شیئر کیں اور بتایا کہ کس طرح وہ سمجھتے ہیں کہ شعیب اخترایک ایسے کھلاڑی ہیں جو تمام کرکٹ اسٹارز میں سے سب سے زیادہ اشتعال انگیز باتیں کہتے ہیں۔

ہریتک روشن اور کترینہ کیف کا نیا اشتہار، ایک دوسرے سے نظریں نہیں ہٹا سکے

انہوں نے انکشاف کیا کہ ایک بار ٹی وی پر کترینہ کیف کا گانا ’شیلا کی جوانی ’ چل رہا تھا تو شعیب اختر نے انہیں بتایا تھا کہ وہ آئی پی ایل میں بھارت میں کھیل چکے ہیں اور وہ سلمان خان کے بھی قریب تھے لہذا انہوں نے بتایا کہ وہ کترینہ کو بھی جانتے ہیں ان کی کترینہ کیف سے دوستی ہے۔

میں اورمحمد حفیظ یہ سن کر حیران رہ گئے اور اس کی باتوں پریقین نہیں کیا۔

cricket

Celebrities

sports

lifestyle