Aaj News

ہفتہ, ستمبر 21, 2024  
16 Rabi ul Awal 1446  

پیپلز پارٹی کو قومی اسمبلی میں خواتین کی ایک اور مخصوص نشست مل گئی

پنجاب سے قومی اسمبلی میں پیپلز پارٹی کی نشستوں میں دو کا اضافہ
شائع 21 ستمبر 2024 03:48pm

پاکستان پیپلز پارٹی کو قومی اسمبلی میں خواتین کی ایک اور مخصوص نشست مل گئی ہے۔

الیکشن کمیشن نے پنجاب سے قومی اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشست پر ثمینہ خالد گھرکی وی کامیاب قرار دے کر نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

الیکشن کمیشن نے 13 مئی کو سپریم کورٹ کے حکم پر نشست معطل کی تھی۔

خیال رہے کہ صوبائی اسمبلیوں کے اسپیکرز کی جانب سے الیکشن کمیشن کو خطوط لکھے گئے ہیں جن میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد مخصوص نشستوں کی جلد الاٹمنٹ کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

اسپیکر کا الیکشن کمیشن کو خط، پی ٹی آئی کی سپریم کورٹ سے وضاحت کی استدعا

جبکہ قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق نے الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد سے معذرت کرلی ہے۔

واضح رہے کہ این اے 171 کے ضمنی انتخاب میں کامیابی کے بعد پیپلز پارٹی کی خواتین کیلئے مخصوص نشست میں اضافہ ہو گیا تھا۔

پی ٹی آئی کا جوابی وار: خیبرپختونخوا کے اسپیکر نے بھی الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا

پنجاب سے قومی اسمبلی میں پیپلز پارٹی کی نشستوں میں دو کا اضافہ ہوا ہے۔

reserved seats

Pakistan People's Party (PPP)

Election Commission of Pakistan (ECP)