فریج کا ربڑ ڈھیلا ہوجائے تو اسے چٹکی بجاتے ٹھیک کریں
اگر ریفریجریٹر کے دروازے کا ربڑ ڈھیلا ہو گیا ہے اور فریج کی تمام ٹھنڈی ہوا باہرآرہی ہے، تو اسے گھر میں بہت آسانی سے ٹھیک کیا جا سکتا ہے۔
آپ نے اکثر نوٹ کیا ہوگا کہ کئی بار فریج ٹھنڈا نہیں ہوتا ہےاور اس میں رکھی کھانے پینے کی اشیاخراب ہوجاتی ہیں، تو اس کی ایک وجہ ریفریجریٹر پر موجود ربڑ ہوسکتا ہے۔ جسے گسکیٹ کہا جاتا ہے۔
کیا دوران حمل ناریل کا پانی پینے سے بچے کے رنگ پر فرق پڑتا ہے؟
گسکیٹ کی وجہ سے فریج کی تمام ٹھنڈک باہر نکل جاتی ہےاور فریج میں کولنگ باقی نہیں رہتی ہے۔
اس کے لیے سب سے پہلے یہ دیکھنا ہوگا کہ کیا فریج کا ربڑڈھیلاہے؟ پھراسے ٹھیک کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
ریفریجریٹر کی ربڑ کی گسکیٹ چیک کرنے کا طریقہ
اگر فریج میں کولنگ نہ ہورہی ہوتو سب سے پہلے اس کاربڑ چیک کریں۔ ربڑ کی گسکیٹ کو چیک کرنے کے لیے فریج کے بند دروازے میں کاغذ ڈالنے کی کوشش کریں۔ اگر اس میں سے کاغذ آرام سے گذر جائے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ فریج کے دروازے کا ربڑ ڈھیلا ہے۔ اب اس ربڑ کو سخت کرنے کا طریقہ جانتے ہیں۔
سب سے پہلے پانی میں لیکویڈ سوپ ڈال لیں اور پھر ٹوتھ برش سے دروازے پر لگے ربڑ کو اچھی طرح صاف کریں۔ تاکہ ربڑ کے درمیان جمع ہونے والی گندگی اور میل اچھی طرح صاف ہو جائے۔ اس کے بعد کپڑے سے پانی کو صاف کرلیں۔
اب فریج کے ربڑ کو ہیر ڈرائر کی مدد سے اچھی طرح خشک اور گرم کر لیں۔ اس طرح ربڑ گرم ہو جائے گااور اپنی اصل شکل میں واپس آجائے گااور آپ دیکھیں گی کہ فریج اب اچھی طرح چپکنے لگاہے اور اس کے اندر کولنگ بھی ہورہی ہے۔
Comments are closed on this story.