Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سونا خریدنے والوں کیلئے ایک بار پھر بری خبر، قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر آگئیں

سونے کے بین الاقوامی نرخوں پر دباؤ کیوں ہے
شائع 21 ستمبر 2024 02:58pm

سونا خریدنے والوں کیلئے ایک بار پھر بری خبر آگئی ہے، پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید 500 اور 10 گرام سونے کی قیمت میں 429 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد ملک میں سونے کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

قیمتوں میں حالیہ اضافوں کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 72 ہزار 500 روپے اور 10 گرام سونا 2 لاکھ 33 ہزار 625 روپے کا ہوگیا۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 10 ڈالر فی اونس کا اضافہ ہوا جس سے عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2 ہزار 622 ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

کے الیکٹرک صارفین پر اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاریاں

جمعہ کو پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار 500 روپے کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 72 ہزار ہوگئی تھی، اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 3 ہزار ایک روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 33 ہزار 196 روپے تک پہنچ گئی تھی۔

خیال رہے کہ رواں سال یکم جنوری کو فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 19 ہزار 700 روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت 1 لاکھ 88 ہزار 357 روپے تھی جب کہ اس وقت عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 2 ہزار 82 ڈالر تھی۔

رواں سال روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں غیر معمولی اضافہ نہیں ہوا لیکن اس کے باوجود فی تولہ سونے کی قیمت میں 52 ہزار 300 اور 10 گرام سونے کی قیمت میں 44 ہزار 939 روپے کا اضافہ ہوا جب کہ اسی مدت میں عالمی مارکیٹ میں بھی 530 ڈالر فی اونس اضافہ ہوا۔

خیبرپختونخوا کی طالبہ جو ’گھونگھوں‘ کی افزائش سے لاکھوں کما رہی ہیں

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد ارشد نے کہا کہ غزہ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور امریکی فیڈرل ریزرو کی شرح سود میں کمی سے سونے کے بین الاقوامی نرخوں پر اضافی دباؤ پڑ رہا ہے۔

bullion rates

Gold rates Pakistan

Gold Rates 2024