Aaj News

ہفتہ, ستمبر 21, 2024  
16 Rabi ul Awal 1446  

بر طانوی بزنس مین الفی بیسٹ جونیئر نے اسلام قبول کر لیا

کاروباری شخصیت قرآن پاک کی تعلیمات کو اپنی زندگی کے لیے اہم قرار دیتی ہے
شائع 21 ستمبر 2024 02:52pm

برطانیہ کے ممتاز کاروباری شخصیات میں سے ایک الفی بیسٹ جونیئر نے حال ہی میں اسلام قبول کرکےروحانی سفر کا اشتراک کیاہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق الفی بیسٹ جونیئر موبائل ہوم پارک کے معروف اداکار الفی بیسٹ سینئر کے بیٹے ہیں، جن کی مجموعی مالیت 700 ملین پاؤنڈ ہے۔

بھارتی فلم ساز نے شاہ رخ خان کی عاجزی بیان کردی

چند ماہ قبل الفی بیسٹ جونیئر نے ایک مسجد سے ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’جسےاللہ ہدایت دیتا ہے، اسےکوئی گمراہ نہیں کر سکتا۔ جس کو وہ گمراہ کرے اسے کوئی ہدایت نہیں دے سکتا۔ بعد ازاں انہوں نے ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں انہوں نے پیغام دیا کہ ’تمام تعریفیں خدا کے لیے ہیں۔ الحمدللہ اپنے نئے عقیدے کا جشن منارہے ہیں۔

22 مئی 1997 کو ریڈ برج، لندن میں پیدا ہونے والی الفی بیسٹ جونیئر نے مائی بگ فیٹ جیپسی فارچیون اور رچ کڈز گو شاپنگ جیسے رئیلٹی شوز میں شرکت کے ذریعے شہرت حاصل کی۔

ان کا کاروباری سفر بچپن میں شروع ہوا ، جب انہوں نےاسکول میں مٹھائیاں فروخت کیں اور آہستہ ہستہ 17 سال کی عمر میں نائٹ کلب کے مالک بن گئے ، جس سے وہ موبائل ہوم پارک خریدنے کے بعد برطانیہ میں سب سے کم عمر پارک کے مالک بن گئے۔

ڈوج ووڈال کے ساتھ ایک حالیہ پوڈ کاسٹ میں،الفی جونیئر نے اپنی تبدیلی مذہب پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ،میں نے قرآن کا ایک نسخہ اٹھایا ، اور اس میں ایسے اخلاق تھے جن پر میں پہلے ہی زندگی گزار چکا تھا… یہ ایک اخلاقی کوڈ ہے، کسی کے لئے اور کسی بھی خاندان کے لئے ایک خوبصورت اخلاقی کوڈ ہے۔

انہوں نے سائنسی بصیرت پر مشتمل قرآن کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ “وقفے وقفے سے روزہ رکھنے کو حال ہی میں اس کے صحت کے فوائد کی وجہ سے تسلیم کیا گیا ہے۔ جبکہ یہ اللہ نے 1400 سال پہلے قرآن میں لکھ دیا تھا۔

الفی جونیئر ابتدا میں اس خبر کو شیئر کرنے کے بارے میں کچھ ہچکچاہٹ کا شکار تھے لیکن ان کے والد نے اتعراف کیا ہے کہ اسلام قبول کرنے کے بعد سے ان میں مثبت تبدیلیاں آگئی ہیں۔

یہ نو مسلم اپنے اس روحانی سفر کو جاری رکھے ہوئے ہے ، ساتھ ہی ، الفی جونیئر اپنے والد کے کاروباری نقش قدم پر چلنے کا ارادہ رکھتے ہیں جبکہ وہ اپنے نئے عقیدے میں پائے جانے والی اخلاقی اقدار کو بھی فروغ دینا چاہتے ہیں۔

Celebrities

entertainment

lifestyle