Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کشمیریوں کا جینیوا میں بھارت مخالف احتجاجی مظاہرہ، فضا ’مودی بھارت مردہ باد‘ سے گونج اٹھی

مظاہرین نے گرفتار حریت قیادت کی رہائی کا بھی مطالبہ کیا
شائع 21 ستمبر 2024 02:32pm

کشمیریوں کی بڑی تعداد نے جینیوا میں بھارت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔

یورپ بھرسے آئے کشمیری جینیوا میں اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے جمع ہوئے اور مودی سرکار کی کشمیر دشمن پالیسی اور مظالم کے خلاف احتجاج کیا۔

جینیوا کی فضا مودی مردہ باد اوربھارت مردہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔

شہدا کی تصاویر اور بھارت مخالف نعروں کے پلے کارڈز اٹھائے مظاہرین نے کشمیریوں کوحق خود ارادیت دینے کے حق میں آزادی دو کے فلک شگاف نعرے لگائے۔

مظاہرین نے گرفتار حریت قیادت کی رہائی کا بھی مطالبہ کیا۔

مظاہرے سے اٹلی، فرانس، بیلجئیم، جرمنی، اسپین، برطانیہ اور سوئٹرزلینڈ کے کشمیری تارکین وطن کے رہنماؤں نے خطاب کیا اور اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن سےمقبوضہ کشمیر میں سنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

Geneva

Kashmir Protest