Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

کراچی: اسلحے کی چھینا جھپٹی میں پولیس اہلکار راہگیر سمیت قتل

واقعہ ڈکیتی ہے یا پھر ٹارگٹ کلنگ، تحقیقات کر رہے ہیں، ایس ایس پی فیضان علی
شائع 21 ستمبر 2024 02:27pm

کراچی کے علاقے شیر شاہ میں پراچہ چوک پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ٹریفک اہلکار سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے۔

سینئیر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) کیماڑی فیضان علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ واقعے سے متعلق مختلف اطلاعات سامنے آرہی ہیں، واقعہ ڈکیتی ہے یا پھر ٹارگٹ کلنگ، تحقیقات کر رہے ہیں۔

مطلقہ بیوی کو بچے نہ دینے کی ضد، باپ نے دو بیٹیوں کو قتل کردیا

ایس ایس پی فیضان علی نے کہا کہ ملزمان نے پولیس اہلکار کا اسلحہ چھینا اور اسی سے فائرنگ کردی، فائرنگ کی زد میں آکر ریڑھی بان بھی جاں بحق ہوا۔

ایس ایس پی فیضان علی کے مطابق ٹریفک پولیس اہلکار کی شناخت 35 سالہ خدا بخش اور ریڑھی بان کی شناخت 22 سالہ غوث اللّٰہ کے نام سے ہوئی ہے۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی کا پولیس افسران و اہلکاروں کو نامناسب مواد ہٹانے کا حکم

انہوں نے بتایا کہ جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم کے چار خول تحویل میں لئے ہیں، کمانڈ اینڈ کنٹرول کے کیمراز سے فوٹیجز حاصل کی جارہی ہیں۔

ایس ایس پی فیضان علی کے مطابق ریڑھی بان کا تعلق کوئٹہ سے ہے۔

لیاری میں گیس سلینڈر کی دکان پر سلینڈر پھٹ گیا، دکاندار گرفتار

ان کا مزید کہنا تھا کہ اطراف میں اب تک ڈکیتی کی کوئی واردات رپورٹ نہیں ہوئی، کرائم سین انویسٹی گیشن یونٹ کی ٹیم موقع پر موجود ہے۔

firing

karachi

Sher Shah

Traffic Police