Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

صدر زرداری کے قریبی ساتھی کی گاڑی سے 5 کلو منشیات، اسلحہ برآمد

کارروائی خفیہ اطلاع پر عمل میں لائی گئی، پولیس
اپ ڈیٹ 21 ستمبر 2024 04:22pm

صدر مملکت آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی اسماعیل ڈاہری کی گاڑی سے سےپانچ کلو سے زائد چرس اور ایک عدد بغیر لائیسنس کلاشنکوف برآمد ہوئی ہے جس کے بعد انہیں گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس نےاسماعیل ڈاہری کو گرفتارکرکے منشیات اوراسلحہ رکھنے کا مقدمہ دائر کرلیا۔ پولیس کے مطابق کارروائی خفیہ اطلاع پر عمل میں لائی گئی، گرفتار ملزم محمد اسماعیل ڈاہری اور اسکے ساتھی عنایت اوٹھو نے اپنے ابتدائی بیان میں منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

پولیس کے مطابق اسماعیل ڈاہری کے قبضے سے برآمد گاڑی V8 بغیر لائسنس پائی گئی، گرفتار ملزم اسماعیل ڈاہری اور عنایت اوٹھو کے خلاف ماضی میں کئی مقدمات درج ہیں مزید ملزمان کا کرمنل ریکارڈ حاصل کیا جارہا ہے۔

پولیس کے مطابق اے سیکشن پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف نارکوٹکس ایکٹ اور آرمس ایکٹ کے تحت 2 مقدمات درج کیے ہیں۔

پاکستان

Pakistan People's Party (PPP)