Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ندا یاسر نے رابعہ انعم سے متعلق بیان پر وضاحت پیش کردی

کوئی مہمان دوسرے مہمان کو ذلیل نہیں کرسکتا
شائع 21 ستمبر 2024 01:29pm

اداکارہ ومارننگ شوکی میزبان ندا یاسر نے میزبان رابعہ انعم کو اپنے شو پر مدعو کرنے کے حوالے سے اپنے دیے گئے بیان کی وضاحت کردی۔

ندا یاسر نے ایک انٹرویو میں کہا کہ میں نے رابعہ انعم کے بارے میں ایسا نہیں کہا کہ میں اپنے شو میں انہیں نہیں بلاؤں گی، وہ ایک اچھی خاتون ہیں، کبھی کبھی ایسا ہوتا ہے کہ کسی کا دن برا ہو تو ایسے حالات پیدا ہوجاتے ہیں۔

ربیکا خان کو غبارے اڑا لے گئے، دیکھ کر صارفین حیران

انہوں نے کہا کہ ہر ایک کی زندگی کے بارے میں ہر کوئی جانتا ہے۔ لیکن ایک میزبان کی حیثیت سے شو پر آنے والے تمام افراد میرے مہمان ہیں، مجھے اپنے مہمانوں کے پردے رکھنے ہیں، میں نے مہمانوں کوبلایا ہے وہ خود نہیں آئے، اس لیے مجھے انہیں ذلیل کرنے کا کوئی حق نہیں پہنچتا، اور نہ ہی کوئی دوسرا مہمان بھی ذلیل نہیں کرسکتا۔

ندا یاسر کے مطابق بس میرا یہ ہی کہنا تھا کہ میرے مہمان کو کوئی دوسرا مہمان ذلیل نہ کرے، کیونہ ہم کوئی نہیں ہوتے کسی کو کچھ کہنے والے، اوپر اللہ کی ذات بیٹھی ہوئی ہے، اللہ کو انصاف کرنا ہے، رابعہ انعم میرے ساتھ بہت اچھی ہیں، میری ان سے کوئی ذاتی لڑائی نہیں ہے۔

واضح رہے کہ دو سال قبل رابعہ انعم نے ندا یاسر کے مارننگ شو میں بطور مہمان شرکت کی تھی، جن کے ہمراہ محسن عباس حیدر بھی مہمان کے طور پر شریک ہوئے تھے۔ محسن عباس کو دیکھ کر رابعہ انعم معذرت کرتے ہوئے لائیو پروگرام سے اٹھ کر چلی گئی تھیں۔

بعد میں رابعہ انعم نے شو سے اٹھ کر جانے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا تھا کہ مجھے نہیں معلوم تھا کہ مجھے محسن عباس حیدر کے ساتھ بطور مہمان شو میں مدعو کیا گیا تھا ۔

محسن عباس پر ان کی سابقہ ​​بیوی فاطمہ سہیل نے 2019 میں گھریلو تشدد کا الزام لگایا تھا۔

Celebrities

entertainment

lifestyle