Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ہریتک روشن اور کترینہ کیف کا نیا اشتہار، ایک دوسرے سے نظریں نہیں ہٹا سکے

مداح انہیں فلم میں ایک ساتھ دیکھنے کے خواہشمند ہیں
شائع 21 ستمبر 2024 01:13pm

اداکار ہریتک روشن اور کترینہ کیف حال ہی میں ایک نئے اشتہار میں ایک ساتھ نظر آئے۔

جمعہ کے روز انسٹاگرام پر دونوں کی ایک پوسٹ شیئر کی گئی۔

تصویر میں ہریتک روشن نے کالے رنگ کا لباس پہنا ہوا ہے اور وہ کترینہ کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ جبکہ کترینہ ہریتیک کےکندھے پر ہاتھ رکھتے ہوئے اور اداکار کی طرف دیکھ کر مسکرا رہی ہیں۔ کترینہ سرخ لباس میں خوب جچ رہی ہیں۔

کپل شرماشو: رنبیر کپور کی زندگی میں شامل لڑکی دیکھ کرعالیہ بھٹ کا ردعمل

کترینہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز پر اس پوسٹ کو دل کی گہرائیوں سے ری شیئر بھی کیا ہے۔

اس خوبصورت جوڑی کو دیکھ کر مداح دنگ رہ گئے اس پوسٹ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے وہ انہیں ایک ساتھ دیکھنے کی خواہش کا اظہار کررہے ہیں۔ ایک مداح نے کہا. “دونوں خوبصورت لگ رہے ہیں ۔ واقعی آپ دونوں کے ساتھ ایک اور فلم کی ضرورت ہے۔ ایک اور صارف نے لکھا ، میری پسندیدہ جوڑی۔

واضح رہے کہ ہریتک اور کترینہ دو فلموں میں ایک ساتھ کام کرچکے ہیں، جن میں زویا اختر کی زندگی نا ملے گی دوبارا (2011) اور سدھارتھ آنند کی بینگ بینگ (2014) شامل ہیں۔ کترینہ نے اگنی پتھ (2012) میں ایک خصوصی کیمو کیا تھا۔ ہریتک نے ٹائیگر 3 (2023) میں خصوصی کردار ادا کیا تھا۔

کترینہ کو آخری بار فلم ’میری کرسمس‘ میں دیکھا گیا تھا، جو 12 جنوری کو سینما گھروں میں ریلیز ہوئی تھی۔ کترینہ کی اس پراسرارتھرلرکوخوب پذیرائی ملی ہے۔ جبکہ ہریتک روشنایان مکھرجی کی ہدایت کاری میں بننے والی وار 2 کی تیاری کر رہے ہیں۔ فلم میں کیارا اڈوانی اور این ٹی آر جونیئر بھی کام کریں گے

Bollywood

entertainment

lifestyle