Aaj News

اتوار, ستمبر 22, 2024  
17 Rabi ul Awal 1446  

ماں کا پاکستان سے تعلق، نارویجن فٹبالر نے اسرائیلی کلب میں شمولیت سے انکار کر دیا

مجھے 500 ملین ڈالرز کی بھی پیشکش کرتے، تب بھی اسرائیلی کلب جوائن نہیں کرتا، اولے سیئٹر
شائع 21 ستمبر 2024 12:50pm
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

ناروے کے فٹ بال کھلاڑی اولے سیئٹر نے اسرائیل کے مقوبی حائفہ کلب کی جانب سے ساڑھے 8 لاکھ یورو کی بڑی رقم کی پیشکش کو مسترد کر دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ناروے کے فٹبالر اولے سیئٹر، جو اپنی ننیالی نسبت کے باعث پاکستان کی نمائندگی کے اہل ہیں، کھلاڑی نے اسرائیلی فٹبال کلب کی ساڑھے 8 لاکھ یورو کی پیشکش روند ڈالی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ گرین شرٹس کی نمائندگی کی خاطر اولے سیئٹر نے اسرائیلی فٹبال کلب مقوبی حائفہ کی ساڑھے 8 لاکھ یورو پاکستان روپوں میں 26 کروڑ 43 لاکھ سے زائد) کی پیشکش کو ٹھکرایا اور ساتھ ہی اپنا موقف اپناتے ہوئے کہا کہ کسی ایسے ملک سے نہیں کھیلنا چاہتا جو بچوں اور بزرگوں کو قتل کرے۔

اولے سیئٹر نے نارویجئن اخبار کو انٹرویو میں کہا کہ اگر مجھے 500 ملین ڈالرز کی بھی پیشکش کرتے، تب بھی میں کسی صورت اسرائیلی کلب میں شمولیت اختیار نہیں کرتا۔

اولے کا مزید کہنا تھا میری اقدار سب سے پہلے آتی ہیں، پیسہ نہیں۔ میں ایسے ملک کی پشت پناہی نہیں کروں گا جو نقصان پہنچائے۔

واضح رہے کہ اولے سیئٹر ماضی میں پاکستانی فٹبال ٹیم کی جرسی پہنے اپنی تصاویر سوشل میڈیا وسٹ کر چکے ہیں۔

Pakistan eligible

Norwegian footballer

rejects

israeli club offer

€850,000