Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کانوں کی صفائی کے لیے کاٹن بڈز کا استعمال کتنا خطرناک ہے؟

کانوں کی صفائی کے لیے کان میں انگلی ڈالنا یا کaٹن بڈز کا استعمال کیسا ہے
شائع 21 ستمبر 2024 05:23pm

کیا آپ جانتے ہیں کہ کاٹن بڈز کا استعمال آپ کے کانوں کے لیے خطرہ بن سکتا ہے؟ ماہرین نے متنبہ کیا ہے کہ یہ نہ صرف سننے کی صلاحیت متاثر کر سکتے ہیں بلکہ آپ کو ”tinnitus“ یعنی کانوں میں گھنٹیاں بجنے کی بیماری کا شکار بھی بنا سکتے ہیں۔

نیشنل ہیلتھ سروس (NHS) کی ویب سائٹ پر واضح طور پر کہا گیا ہے کہ ”اپنے کانوں میں انگلیاں یا کوئی چیز، جیسے کہ کاٹن بڈز ڈالنے سے گریز کریں، چاہے آپ کو لگے کہ آپ کے کان بند ہیں۔“

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس طرح کرنے سے آپ کے کان کے پردے کو نقصان پہنچنے کا خطرہ ہوتا ہے جس کی وجہ سے ٹنائٹس یا سننے کی خرابی ہو سکتی ہے۔

کاٹن بڈز کا استعمال آپ کی کان کی صفائی کا عمل الٹا کر سکتا ہے۔

ماہرین نے وضاحت کی کہ یہ کان کی موم یا میل کو مزید اندر دھکیل دیتے ہیں، جس کی وجہ سے سننے میں مشکلات، انفیکشن، اور کانوں میں درد جیسی مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔

پھر آپ کو کیا کرنا چاہیے؟

Ear View ماہرین نے کانوں کی صفائی کے لیے ایک سادہ طریقہ تجویز کیا ہے: جب آپ شاور لے رہے ہوں تو اپنے کانوں کو ہلکے سے گرم پانی سے دھوئیں۔ یہ گرم پانی موم کو نرم کر دے گا، جس سے اسے دھونا آسان ہو جائے گا۔

ایک اور مفید مشورہ یہ ہے کہ آپ ایک کان میں زیتون کے تیل کے چند قطرے ڈالیں اور اسے تھوڑی دیر کے لیے چھوڑ دیں۔ یہ بھی موم کو نرم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔

یاد رکھیں، کانوں کی صحت بہت اہم ہے اور انہیں محفوظ رکھنے کے لیے درست طریقہ اختیار کریں!

صحت

Research

doctors

PRECAUTION