Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شیر افضل مروت نے پی ٹی آئی کے لاہور جلسے میں شرکت سے معذرت کرلی

مجھے امید ہے کہ لاہور اور پنجاب کے لوگ خان صاحب کی حمایت کے لیے نکلیں، رہنما پی ٹی آئی
شائع 21 ستمبر 2024 11:26am

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت ’طبیعت خراب‘ ہونے کے باعث لاہور میں منعقد پی ٹی آئی کے جلسہ میں شرکت سے معذرت کرلی۔

سماجی روابط کی ویب سائٹ ایکس پر انہوں نے کہا کہ ’دن کے وقت میری طبیعت ٹھیک تھی لیکن شام کو بکار لوٹ آیا اور اس بار زیادہ شدید ہے، مجھے ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا اور میں لاہور جلسہ میں شامل ہونے کی امید کررہا تھا لیکن کمزوری بہت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’ان حالات میں شاید میں لاہور کا سفر نہ کرسکوں، مجھے امید ہے کہ لاہور اور پنجاب کے لوگ خان صاحب کی حمایت کے لیے نکلیں، اللہ پاک پاکستانیوں کو ہمت دے‘۔

واضح رہے کہ دو روز قبل شیر افضل مروت کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا تھا اور انہوں ںے پارٹی رہنماؤں کو کورونا ٹیسٹ سے آگاہ کیا تھا۔

اس بارے میں بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر انہوں نے کہا تھا کہ ابتدائی ٹیسٹوں سے پتا چلا ہے کہ میں کورونا سے متاثر ہوں اور اسپتال میں داخل ہوں۔