Aaj News

ہفتہ, ستمبر 21, 2024  
16 Rabi ul Awal 1446  

نامور مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کا پاکستان آنے کا اعلان، تاریخ بھی بتا دی

حکومت پاکستان کی دعوت پر ڈاکٹر ذاکر نائیک اور شیخ فارق نائیک پاکستان کے دورے پر آئیں گے، ایکس پر اعلان
شائع 21 ستمبر 2024 10:30am
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

مشہور اسلامک اسکار ڈاکٹر ذاکر نائیک نے شیخ فارق نائیک کے ہمراہ پاکستان آنے کی تاریخ کا اعلان کردیا۔

رپورٹ کے مطابق مذہبی اسکالر کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا آفیشل ایکس اکاؤنٹ سے کی گئی ایک پوسٹ میں اعلان کیا گیا کہ حکومت پاکستان کی دعوت پر ڈاکٹر ذاکر نائیک اور شیخ فارق نائیک پاکستان کے دورے پر آئیں گے۔

ڈاکٹر ذاکر نائیک کی سوشل میڈیا پوسٹ میں دورہ پاکستان کا شیڈول بھی درج تھا جس میں اعلان کیا گیا کہ وہ کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں عوامی اجتماعات سے خطاب کریں گے۔

آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر جاری شیڈول کے مطابق ڈاکٹر ذاکر نائیک 5 سے 6 اکتوبر کو کراچی، 12سے 13 اکتوبر لاہور جبکہ 19 اور 20 اکتوبر کو اسلام آباد میں لوگوں سے خطاب کریں گے۔

واضح رہے عالمی شہریت یافتہ مبلغِ اسلام ڈاکٹر ذاکر نائیک نے یوٹیوبر کے حالیہ پوڈ کاسٹ میں کہا تھا کہ وہ اگر چاہتے تو بھارت سے نکل کر ملائیشیا جانے کے بجائے پاکستان میں بھی مستقل رہائش اختیار کرسکتے تھے مگر انہوں نے بعض وجوہات کی بنیاد پر ایسا نہیں کیا۔

انہوں نے بتایا کہ 2019 میں جب اس بات کا یقین ہوگیا کہ اب بھارت جانے کا کوئی امکان نہیں تو انہوں نے پاکستان آنے کا فیصلہ کیا تاہم کورونا کی وبا کے باعث ایسا نہ کرسکے۔

Islamic preacher Zakir Naik

doctor zakir naik

coming pakistan