Aaj News

ہفتہ, ستمبر 21, 2024  
16 Rabi ul Awal 1446  

ربیکا خان کو غبارے اڑا لے گئے، دیکھ کر صارفین حیران

ربیکا خان اپنی نوعمری کو الوداع کہہ رہی ہیں
شائع 21 ستمبر 2024 12:23pm
فوٹو بشکریہ/ انسٹاگرام
فوٹو بشکریہ/ انسٹاگرام

پاکستانی معروف ٹک ٹاکر، کنٹینٹ کری ایٹرو فیشن ماڈل ربیکا خان کے نئے فوٹو شوٹ کی اسوقت انٹرنیٹ پرخوب دھوم مچی ہوئی ہے۔

خوبصورت سوشل میڈیا انفلوئنسر نے حال ہی میں اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی پری برتھ ڈے تھیم پر مبنی فوٹو شوٹ اپ لوڈ کیا ہے۔ ان نئی تصاویر اور ویڈیو میں ٹک ٹاکر نے نارنجی رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے اور ساتھ میں ڈھیر سارے اپنے لباس سے میچ کرتے ہوئےغبارے پکڑے ہوئے ہیں۔

پاکستان سے تعلق رکھنے والی سری دیوی کی تیسری بیٹی کتنا معاوضہ لیتی ہے؟

اس انوکھے اور عجیب و غریب فوٹو شوٹ اور ویڈیو میں ربیکا خان کوناصرف ایک پارک میں ماڈلنگ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے بلکہ وہ غباروں کے ذریعے فضا میں بھی اُڑتی نظر آ رہی ہیں

ربیکا خان کے اس فوٹو سیشن سے کچھ بی ٹی ایس (عکس بندی کے دوران کے مناظر) بھی سامنے آئے ہیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ربیکا خان کرین کی مدد سے ہوا میں تیر رہی ہیں۔

اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں ربیکا خان نے لکھا ہے کہ گُڈ بائے نائینٹیز، ہیلو ٹوئنٹیز۔

یاد رہے کہ ربیکا خان اپنی نوعمری کو الوداع کہہ رہی ہیں کیونکہ وہ جلد ہی بیس سال کی ہو رہی ہیں۔ ربیکا خان کی عمر 2023ء میں 19 سال تھی۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اپنی پسندیدہ یوٹیوبر و ٹک ٹاکر کے اس نئے فوٹو سیشن پر ملا جلاردعمل سامنے آرہا ہے

اس پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے متعدد صارفین کا کہنا ہے کہ شاید ربیکا خان نے یہ اپنی سالگرہ کا ’پری برتھ ڈے‘ فوٹو سیشن کروایا ہے۔

بعض صارفین کا کہنا ہے کہ وہ خود کو پریوں کی طرح سمجھتی ہیں اور انہوں نے اپنے فلائنگ تھیم والے فوٹو شوٹ کے ذریعے اس تصور کو پورا کیا ہے۔

Celebrities

TikToker

entertainment

lifestyle