Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

سلمان خان کے داؤد ابراہیم کے نیٹ ورک سے تعلق کی خبر پر بھارتی نیوز ایجنسی کو نوٹس

4 ستمبر کو شائع ہونے والے مضمون میں وکیل امیت مشرا کے بیانات شامل تھے
اپ ڈیٹ 21 ستمبر 2024 09:29am

بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان نے ایک خبررساں ایجنسی ایشیا نیوز انٹرنیشنل(اے این ائی) کے خلاف قانونی نوٹس بھیجا ہے۔ اس میں سلمان خان کی طرف سے الزام لگایا گیا ہے کہ انکے تازہ مضمون میں اداکار پر بے بنیاد الزامات لگائے گئے ہیں۔

4 ستمبر کو شائع ہونے والے مضمون میں وکیل امیت مشرا کے بیانات شامل تھے، جو سلمان خان کے گھر کے قریب فائرنگ میں ملوث افراد کی نمائندگی کررہے ہیں۔

سلمان خان پائپ سے چڑھ کر کمرے میں ملنے آتے تھے، سابقہ گرل فرینڈ کا انکشاف

اس مضمون میں سلمان خان کے خلاف دعوی کیا گیا ہے کہ وہ بھارت کے معروف مافیا ڈان داود ابراہیم کے نیٹ ورک سے تعلق رکھتے ہیں۔

سلمان خان نے ان پر لگائے گئے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان پر لگائے گئے الزام بے بنیاد ہیں اور ان کی شہرت کو نقصان پہنچانے کی ایک کوشش ہے۔

بالی ووڈ اسٹار نے اپنی وکیل کی مدد سےاے این آئی اور مشرا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ 48 گھنٹوں کے اندر اندر مشہور اور بڑے بڑے اخبارات میں غیر مشروط معافی مانگیں اور اصل مضمون بھی واپس لیں۔

سلمان خان نے یہ بھی کہا کہ اگر ایسا نہ کیا گیا تو وہ اپنا قانونی حق استعمال کرتے ہوئے ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کریں گے۔

Celebrities

Salman Khan

Bollywood

entertainment

lifestyle