Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کپل شرما ارچنا پورن سنگھ کی جگہ کس کو لیں گے؟

شو ایک بار پھر ہنسی کی اڑان بھرنے کے لئے تیار ہے
شائع 21 ستمبر 2024 08:45am

’گریٹ انڈین کپل شو‘ مزاح اور تفریح کا ایک انوکھا امتزاج پیش کرتا ہے، جو پورے ہندوستان کے ناظرین میں پسند کیا جاتا ہے۔ اس شو کا دائرہ کامیڈی سے آگے پھیلا ہوا ہے ، بہت سے خاندانوں کے لئے ایک پسندیدہ روایت بن چکا ہے ۔ یہ شو ہنسی مذاق اور اپنی پسندیدہ سلیبریٹیز کے ساتھ ہرویک اینڈ پرناظرین کو کوالٹی ٹائم سے لطف اندوز ہونے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا نے اپنے اور شو کی میزبان ارچنا پورن سنگھ کے بارے میں کچھ دلچسپ انکشاف کیا۔

بالی ووڈ سپر اسٹار کی اہلیہ نے ہندی میں اپنے مخصوص ہندی انداز میں انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ، پتہ ہے کپل شرما نے مجھ سے کہا ہے کہ مجھے انکو (ارچنا) ہٹا کے آپ کو بٹھانا چاہیئے۔

یاد رہے کہ دی گریٹ انڈین کپل شو ایک بار پھر ہنسی کی اڑان بھرنے کے لئے تیار ہے، کیونکہ دی گریٹ انڈین کپل شو ہنسی، مستی اور مشہور مہمانوں سے بھرپورایک اور سیزن کی تیاری کر رہا ہے۔

سلمان خان پائپ سے چڑھ کر کمرے میں ملنے آتے تھے، سابقہ گرل فرینڈ کا انکشاف

شو میں کپل شرما کے ساتھ ورسٹائل اور بے مثال سنیل گروور، کرشنا ابھیشیک، کیکو شاردا، راجیو ٹھاکر اور دلکش ارچنا پورن سنگھ بھی اپنے جلوے دکھائیں گے۔

کپل شرما اور سنیل گروور طویل جھگڑے کے بعد نیٹ فلکس کے دی گریٹ انڈین کپل شو کی تازہ ترین قسط میں ایک بار پھرایک ساتھ نظر آئے۔

ان کی دوستی نے شو میں جان ڈال دی اور ناظرین کے دل جیت لیے، جس میں عامر خان نے شرکت کی۔ اور ان کی ان سنی کہانیوں نےسب کو مسکرانے پر مجبور کر دیا۔

Celebrities

entertainment

lifestyle