Aaj News

ہفتہ, دسمبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اشرافیہ کی مراعات کوختم کرنےکامطالبہ، اب پاکستان کو یہ چور اور ڈاکو نہیں چاہئیں، حافظ نعیم

جوبجلی بنتی ہی نہیں اس کے پیسے بھی عوام سے لیے جاتے ہیں، بے جا ٹیکسز قبول نہیں، امیرجماعت اسلامی
شائع 20 ستمبر 2024 11:43pm

امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جوبجلی بنتی ہی نہیں اس کے پیسے بھی عوام سے لیے جاتے ہیں، بے جا ٹیکسز قبول نہیں، اشرافیہ کی مراعات کوختم کیا جائے۔

امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے ساہیوال میں جلسے سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ عوام کاپاکستان ہے،چوروں اورڈاکوؤں کانہیں، ہمارامؤقف واضح ہے،جتنااستعمال ہواتناہی بل لیاجائے لیکن جوبجلی بنتی ہی نہیں اس کےپیسےبھی عوام سےلیےجاتےہیں

حافظ نعیم نے کہا کہ پٹرول پرضرورت سےزیادہ لیوی قبول نہیں، اشرافیہ کی مراعات کوختم کیاجائے، بچےاسکولوں کےباہررل رہےہیں۔ یونیورسٹیوں کی فیسیں بڑھا دی گئی ہیں کروڑوں روپے فیسیں ہو گئی ہیں غریب کا بچہ کیسے پڑھے گا۔ آئی ٹی کے طالبعلموں اور فری لانسرز کے لئے حکمت کے پاس کوئی پالیسی نہیں ہے پاکستان کو یہ چور اور ڈاکو نہیں چاہئیں بلکہ اب وہ حکمران چاہئیں جو عوام کی بات کرتے ہوں۔

Hafiz Naeem

HAFIZ NAEEMUR REHMAN