Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایڈیشنل آئی جی کراچی کا پولیس افسران و اہلکاروں کو نامناسب مواد ہٹانے کا حکم

پولیس ہیڈ کوارٹرز کی عمارتوں، پولیس موبائلز اور دیگر گاڑیوں کے استعمال سے روک دیا گیا
شائع 20 ستمبر 2024 11:08pm

پولیس افسران و اہلکاروں کا سوشل میڈیا استعمال کرنے کے معاملے پر ایڈیشنل آئی جی کراچی نے پولیس افسران و اہلکاروں کو نامناسب مواد ہٹانے کا حکم دیدیا ۔ پولیس ہیڈ کوارٹرز کی عمارتوں، پولیس موبائلز اور دیگر گاڑیوں کے استعمال سے روک دیا گیا۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی پولیس اہلکار اور افسران کو نامناسب ویڈیوز یا مواد کو 7 دنوں میں ہٹانے کی ہدایت کردی، ہدایات پر عمل نہ کرنے والوں کو معطل اور ملازمت سے برطرف بھی کیا جاسکتا ہے۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی کا ڈی آئی جیز اور متعلقہ افسران کو عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے ہدایت کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پولیس افسران و اہلکار اکثر سوشل میڈیا کے ساتھ مشغول رہتے ہیں اہلکار ایسے طرز عمل میں ملوث ہوتے ہیں جو پیشہ ورانہ طرز عمل کے معیار مطابق نہیں ہے، متعلقہ دفاتراورافسران کسی ایسی ویڈیومیں ملوث نہ ہوجس سے تضحیک ہو تمام مواد صرف سرکاری اکاونٹس سے اپ لوڈ کیا جائے گا۔

karachi

Karachi Police