Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

شہر اقتدار میں پراپرٹی کی خریدو فروخت کو ڈیجٹلائز کرنے کا فیصلہ

ای رجسٹریشن سےپراپرٹی کی باآسانی جانچ پڑتال کی سکے گی، ڈی سی اسلام آباد
شائع 20 ستمبر 2024 08:52pm

شہر اقتدار میں پراپرٹی کی خریدو فروخت کو ڈیجٹلائز کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔

ڈی سی اسلام آباد کی زیر صدارت اجلاس ہوا ، اجلاس میں پنجاب لینڈ ریوینیو اتھارٹی کے افسران نے خصوصی شرکت کی۔

ریونیو افسران کی جانب سے آن لائن رجسٹریشن کے نظام پر بریفنگ جس کے بعد ضلعی انتظامیہ نے تمام اسٹیمپ پیپرز اور خریدو فروخت کو ڈیجٹلائز کرنے کا فیصلہ کیا ۔

ڈی سی اسلام آباد کے مطابق اسلام آبادمیں پنجاب کی طرز پر لینڈ ریکارڈ ڈیجٹلائزیشن کی جائے گی، شہریوں کو بذریعہ پورٹل ای سٹیمپ اور ای رجسٹریشن کی سہولیات میسر ہونگی، جس کے بعد ای رجسٹریشن سےپراپرٹی کی باآسانی جانچ پڑتال کی سکے گی۔

اسلام آباد

Properties

Property