Aaj News

جمعہ, ستمبر 20, 2024  
16 Rabi ul Awal 1446  

چینی سرمایہ کار کمپنی کا پاکستان میں ٹیکسٹائل پارک بنانے کا اعلان

100 سے زائد چینی ادارے سرمایہ کاری کریں گے، ملازمت کے پانچ لاکھ تک مواقع پیدا ہونے کی امید
شائع 20 ستمبر 2024 08:44pm

چین کی ایک سرمایہ کار کمپنی نے پاکستان میں ٹیکسٹائل پارکس قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وزیرِاعظم ہاؤس کی طرف سے جمعہ کو جاری کیے جانے والے ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ چین کی سرمایہ کار کمپنی RUYI ملک بھر میں ٹیکسٹائل پارکس قائم کرکے چین کی کم و بیش 100 ٹیکسائل فرمز کو سرمایہ کاری کی دعوت دے گی۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق پہلے ٹیکسٹائل پارک کی تعمیر سالِ رواں کے دوران شروع ہوگی اور یہ تین سال میں مکمل کیا جائے گا۔

یہ ٹیکسٹائل پارکس پہلے مرحلے میں 2 ارب ڈالر کی مصنوعات برآمد کرسکیں گے۔ دوسرے مرحلے میں 5 ارب ڈالر کی مصنوعات برآمد کی جاسکیں گی۔

وزیرِاعظم ہاؤس کے بیان کے مطابق انتہائی خوش آئند بات یہ ہے کہ چین کی سرمایہ کاری اور ٹیکسٹائل پارکس کے قیام سے مقامی سطح پر ملازمت کے 3 تا 5 لاکھ مواقع پیدا ہوں گے۔

بیان میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ماحول کو آلودگی سے پاک رکھنے کے وژن کے تحت ’رویی‘ کے تحت قائم کیے جانے والے ٹیکسٹائل پارکس کو مکمل طور پر شمسی توانائی سے چلایا جائے گا۔

رویی کے تحت ضلع ساہیوال میں کوئلے سے چلنے والا ایک بجلی گھر کام کر رہا ہے۔ چین نے پاکستان میں سڑکوں، ریلوے ٹریک اور بندر گاہوں کو مضبوط کرنے میں بھی کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

کوئی بھی طاقت چین اور پاکستان کے درمیان بھائی چارے کو ختم نہیں کرسکتی، چینی سفیر

پاک چین اقتصادی راہ داری منصوبے (سی پیک) کے تحت چین نے مجموعی طور پر پاکستان میں 65 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔ یہ اقتصادی راہداری چینی صدر کے بیلٹ اینڈ روڈ انشئٹیو کا حصہ ہے۔

پاک چین لازوال دوستی میں کوئی دراڑ نہیں ڈال سکتا، سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، وزیر داخلہ

پاک چین تعاون کو سبوتاژ کرنے کی کوئی کوشش کبھی کامیاب نہیں ہوگی، چینی سفارت خانہ

PM house

CHINA TO INVEST IN TEXTILE PARKS

FIRMS TO BE INVITED

RUYI MAKES ANNOUNCEMENT

BILLIONS OF DOLLARS