Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

دائرہ دین پناہ میں گھر سے 9 فٹ لمبا کوبرا سانپ نکل آیا

سانپ نے ایک ماہ میں کئی مرغیوں اور کبوتروں کو ڈسا، پکڑنے کے لیے لیہ سے جوگی کو بلوایا گیا۔
شائع 20 ستمبر 2024 07:19pm

دائرہ دین پناہ میں گھر سے 9 فٹ لمبا کالا سانپ نکل آیا۔ ایک ماہ کے دوران سانپ نے اہل علاقہ کی بہت سی مرغیوں اور کبوتروں کو ڈس کر ہلاک کیا تھا۔

کوبرا سانپ پر قابو پانے کے لیے لیہ سے ایک جوگی (سپیرے) کو بلایا گیا۔ جوگی نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت بروئے کار لاتے ہوئے بین بجاکر کوبرا سانپ کو پکڑ لیا۔

جوگی رب نواز کی مہارت کو داد دیتے ہوئے اہلِ علاقہ نے اس کا شکریہ ادا کیا۔ جوگی کو تین ہزار روپے انعام دیا گیا۔ وہ کوبرا کو ساتھ لے گیا۔ خطرناک سانپ کے پکڑ لیے جانے پر لوگوں نے سکون کا سانس لیا۔

Cobra

DAERA DEEN PANAH

KILLED CHICKENS AND PIGEONS

SNAKE CHARMER WAS CALLED IN