Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایک تولہ سونے کی قیمت ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

10 گرام سونا 2 لاکھ 33 ہزار 196 جبکہ ایک تولہ سونا 2 لاکھ 72 ہزار روپے تک جا پہنچا۔
شائع 20 ستمبر 2024 06:43pm

جمعہ کو سونے کی مقامی اور عالمی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ 10 گرام سونا 3001 روپے اور ایک تولہ سونا 3500 روپے مہنگا ہوگیا۔

10 گرام سونا 2 لاکھ 33 ہزار 196 روپے کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔ ایک تولہ سونے کی قیمت بھی 2 لاکھ 72 ہزار روپے کی ریکارڈ سطح پر جا پہنچی۔

عالمی اور قومی معیشت کے مختلف عوامل میں اتار چڑھاؤ کا سونے کی قیمت پر بھی نمایاں اثر مرتب ہوتا ہے۔ معیشتی خرابی کے نتیجے میں لوگ اپنی بچت کو دوسرے کسی طریقے سے محفوظ کرنے کے مقابلے میں سونے کی شکل میں محفوظ کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔

RECORD HIKE IN GOLD PRICE

INTERNAL GOLD MARKET

WORLD PRICES ALSO ON RISE