Aaj News

پیر, نومبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

چین کے چڑیا گھر میں پانڈا، کتے نکلے

انتظامیہ نے ابتدائی طور پر دعویٰ کیا کہ یہ پانڈا کتوں کی نسل ہے
شائع 20 ستمبر 2024 04:00pm

چین کے شہر شانوئی میں واقع چڑیا گھر کے وزٹرز اس وقت حیران رہ گئے جب ان پر انکشاف ہوا کہ جس پانڈا کو دیکھنے کے لیے طویل سفر کرکے پہنچے ہیں وہ دراصل پینٹ شدہ کتا ہے۔

نیویارک پوسٹ میں مقامی میڈیا کا حوالہ دے کر بتایا گیا کہ چڑیا گھر کے وزٹرز نے دیکھا کہ ان میں سے ایک نے ہانپنا اور بھونکنا شروع کردیا۔ تب انتظامیہ کو احساس ہوا کہ کچھ گڑبڑ ہے۔

’پینٹ شدہ کتوں‘ کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں ان میں سے ایک کو باڑ والے علاقے کے اندر ایک چٹان پر تھکے ہارے ہانپتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ گھوبگھرالی دم والا ایک اور ’پانڈا‘ اس کے فوراً بعد نمودار ہوا جب اسے دیوار میں ٹہلتے ہوئے دیکھا گیا۔

اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد شانوی چڑیا گھر کی انتظامیہ نے ابتدائی طور پر دعویٰ کیا کہ یہ پانڈا کتوں کی نسل ہے۔

تاہم، اس نے بعد انتظامیہ نے اعتراف کیا کہ اس نے شمالی چین کی نسل والے دو سپٹز کتوں کو پانڈا کے رنگ میں رنگ دیا تھا۔ مشتعل زائرین نے سچائی سامنے آنے کے بعد شانوے چڑیا گھر کے حکام سے ان کی رقم واپس کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔