Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسپیکر قومی اسمبلی نے بھی آئینی ترمیم کے مکمل ڈرافٹ سے لاعلمی کا اظہار کردیا

حکومت چاہے تو آئینی ترمیم پر اپوزیشن کو ساتھ بٹھانے کو تیار ہوں، سردار ایاز صادق کی پیشکش
شائع 20 ستمبر 2024 03:03pm

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بھی آئینی ترمیم کے مکمل ڈرافٹ سے لاعلمی کا اظہار کردیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ آئینی ترمیم کے مسودے کا عمومی علم تھا، حکومت چاہے تو آئینی ترمیم کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن کو ساتھ بٹھا سکتا ہوں، اراکین کی گرفتاری کے معاملے پر ابتدائی رپورٹ تیار ہوچکی ہے۔

سردار ایاز صادق نے آئینی ترمیم پر کردار ادا کرنے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت چاہے تو آئینی ترمیم پر اپوزیشن کو ساتھ بٹھانے کو تیار ہوں، پی ٹی آئی اراکین کی گرفتاری کا واقعہ بدقسمتی پر مبنی ہے، اعظم نذیر تارڑ اور محسن نقوی نے گرفتار اراکین کے معاملے پر اچھا کردارادا کیا۔

صدر کے پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس پردستخط، سپریم کورٹ بینچ بنانے کیلئے چیف جسٹس کے اختیارات میں اضافہ

پی ٹی آئی کا جوابی وار: خیبرپختونخوا کے اسپیکر نے بھی الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا

انہوں نے مزید کہا کہ پی اے سی کی چیئرمین شپ کے لیے بار بار اپوزیشن کو کہتے رہے کہ پینل دیں، پی اے سی سب جماعتوں کی ہے، کسی ایک کی نہیں، بہت سے لوگ میرے اسپیکر بننے پر خوش نہیں ہیں، نوازشریف کی زیادہ توجہ پارٹی کی ری آرگنائزیشن پر ہے۔

اسلام آباد

speaker national assembly

amendments

ayaz sadiq

Constitutional amendment

sardar ayaz sadiq

proposed constitutional amendments