Aaj News

پیر, دسمبر 30, 2024  
27 Jumada Al-Akhirah 1446  

سلمان خان پائپ سے چڑھ کر کمرے میں ملنے آتے تھے، سابقہ گرل فرینڈ کا انکشاف

وہ ایکٹنگ کے بہانے ان سے شادی کرنے کے لیے ہندوستان آئی تھی
اپ ڈیٹ 21 ستمبر 2024 08:10am

بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان نے گو کہ شادی نہیں کی ہے، لیکن ان کے افیئرز اور اسکینڈلز کی ایک لمبی فہرست ہے۔ وہ کئی حسیناوں کو ڈیٹ کر چکے ہیں ،لیکن کسی ایک کے ساتھ بھی شادی کرنےمیں کامیاب نہیں ہو سکے ہیں۔

حال ہی میں پاکستانی نژاد امریکی اداکارہ اور سلمان خان کی سابقہ گرل فرینڈ سومی علی نے انکشاف کیا ہے کہ اداکار پائپ کے ذریعے چڑھ کر ان کے کمرے میں ملنے آتے تھے۔

برقع پوش خاتون کی سلمان خان کے والد کو دھمکی

سلمان خان کی سابقہ گرل فرینڈ نے اپنے اور سلمان خان کے تعلقات کے حوالے سے کئی دلچسپ پہلو وں کا انکشاف کیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان اپنی سابقہ گرل فرینڈ سنگیتا بجلانی سے شادی کرنے والے تھے، حتی کہ شادی کے کارڈ بھی چھپ چکے تھے۔ لیکن سنگیتابجلانی ا ور سلمان خان کی شادی نہ ہوسکی۔ اس متعلق سومی علی نے دلچسپ انکشاف کیا۔

سومی علی کا کہنا تھا کہ میں ان دنوں ونڈیا چل میں رہ رہی تھی، جب سلمان چھپ کرپائپوں سے چڑھتے ہوئے میرے کمرے میں آتے تھے۔ میرا فلیٹ دو کمروں پر مشتمل تھا۔

اداکارہ نے مزید تفصیلات دیتے ہوئے کہا کہ، ایک دن سلمان خان حسب معمول مجھ سے ملنے کمرے میں آئے۔ ہم دونوں کمرے میں باتیں کررہے تھے کہ جب سنگیتا نے دروازہ کھولا اور سلمان کو دیکھا اور کہا کہ بہت ہو گیا تمہیں ہم دونوں میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہوگا، سلمان نے مجھ سے 10 منٹ کا وقت مانگا اور میں نے سوچا کہ وہ مجھ سے رشتہ توڑ لے گا اور سنگیتا سے شادی کر لے گا کیونکہ شادی کے کارڈز تیار ہو چکے تھے، لیکن اس کے برعکس سلمان 10 منٹ بعد واپس آئے اور بتایا کہ انہوں نے سنگیتا سے بریک اپ کر لیا ہے اور وہ میرے ساتھ رہنا چاہتے ہیں، مجھے اس وقت اپنی قسمت پر رشک آنے لگا۔

اداکارہ نے انٹرویو کے دوران بتایا کہ جب ہم ایک ساتھ اپنی پہلی فلم کی شوٹنگ کر رہے تھے تو میں نے سلمان خان کو بتایا کہ میں ان سے شادی کرنے کے لیے ہندوستان آئی ہوں اور مجھے اداکاری میں کوئی دلچسپی نہیں ہے، انہوں نے ہنستے ہوئے مجھے بتایا کہ ان کی پہلے ہی سے ایک گرل فرینڈ ہے، جس پر میں نے کہا اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، ہم ساتھ رہیں گے، یہ وہ خواب ہے جو میں نے دیکھا تھا لیکن میں بے وقوف تھی جو سلمان کے لیے بھارت آئی۔

سومی علی نے بتایا کہ جب سلمان خان فلم ’ہم دل دے چکے صنم‘ کی شوٹنگ کر رہے تھے تو انہوں نے میری کالز اٹھانا بند کردیں، میں نے فلم ڈائریکٹر کو فون کیا اور سلمان کے بارے میں پوچھا، انہوں نے مجھے بتایا کہ وہ شوٹنگ میں مصروف ہیں لیکن جب میں نے ان سے سوالات کرنا شروع کیے تو ان کے پاس میرے کسی سوال کا کوئی جواب نہیں تھا۔

Celebrities

Salman Khan

Bollywood

entertainment

lifestyle